ایس ایم ای رجسٹریشن پورٹل کی افادیت کیلئے سمیڈا اور پی آئی ٹی بی میںمعاہدہ

Jan 14, 2025

لاہور(کامرس رپورٹر) سمیڈا کے ایس ایم ای رجسٹریشن پورٹل کی افادیت بڑھانے کیلئے سمیڈا اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے۔ دستاویز پر سمیڈا کے سی ای او سقراط امان رانا، اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل (جی ڈی ایس) محمد وسیم بھٹی نے مقامی ہوٹل میں رکھی گئی تقریب میں دستخط کیے۔ تاجر برادری، بینکنگ انڈسٹری اور پبلک سیکٹر کے نمائندے موجود تھے۔

مزیدخبریں