قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کی کشیدگی میں کمی کے کوئی آثار موجود نہیں ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف ایوان میں اس موقف پر قائم ر ہے کہ اپوزیشن مذاکرات کی متمنی نہیں ہے، ان کی سموک سکرین ہے اور ان کے مقاصد کچھ اور ہیں جبکہ اپوزیشن کی طرف سے(صفحہ4 بقیہ نمبر1)
کہا جا رہا ہے کہ احتجاج روز کیا جائے گا، جے یو آئی کے رکن عالیہ کامران نے وقفہ سوالات کے غیر سنجیدہ ہونے کے معاملے کو پھر اٹھایا اور کہا کہ اس چھوٹی سی دستاویز تیار کرنے کے لیے کم از کم پونے دو لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں جبکہ سوالات پوچھے نہیں جاتے، ایک رکن نے یہ بھی کہا کہ آج کے وقفہ سوالات میں بہت سارے سوالات وزارت داخلہ کے حوالے سے ہیں لیکن وزیر داخلہ ایوان میں نہیں آتے، وزیر داخلہ کے ایوان میں نہ آنے کے معاملے کو محسوس کیا جا رہا ہے۔ ایوان میں ایک دوسرے کے بارے میں غیر سنجیدہ الفاظ استعمال کیے جا رہے ہیں۔
حکومت ،اپوزیشن کشیدگی کمی کے آثار نہیں
Jan 14, 2025