Waqt News
Thursday | May 19, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • آئندہ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس
  • دنیا مجھے کہتی ہے کہ یہ واحد فوج ہے جس نے دہشتگردی کا خاتمہ کیا ہے:جنرل قمر جاوید باجوہ
  • افسران کے تبادلے پر چیف جسٹس کا ازخود نوٹس
  • وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی
  • وزیر خارجہ بلالول بھٹو کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات

آئی ایم ایف کی شرائط ماننے کیلئے عوام پر بوجھ ڈالنا پڑتا ہے، وزیراعظم

Jan 14, 2022 | 13:13 1:13 PM, January 14, 2022
  • ویب ڈیسک
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
آئی ایم ایف کی شرائط ماننے کیلئے عوام پر بوجھ ڈالنا پڑتا ہے، وزیراعظم

ماضی میں ملک کو معاشی طور پر مستحکم نہیں کیا گیا،ملک کی معیشت کمزور ہو گی تو دفاع بھی کمزور ہو گا

معیشت کے اندر بھی کبھی بھی سمجھ نہیں آئی کہ ہم نے اپنے آپ کو معاشی طور پر محفوظ بنانا کیسے ہے

جب عوام ملک بچانے کے لیے اسٹیک ہولڈر بن جائیں تو یہ سب سے بڑی نیشنل سکیورٹی ہوتی ہے

کوشش ہے عوام اور ریاست ایک راستے پر چلیں، قومی سلامتی پالیسی میں نیشنل سکیورٹی کو صحیح معنوں میں واضح کیا گیا، بڑی محنت سے متفقہ قومی دستاویز تیار کی گئی

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی ڈبل سنچری، 200 روپے 50 پیسے پر فروخت

وزیر اعظم کا قومی سلامتی پالیسی کے پبلک ورژن کا اجراء کرنے کے حوالہ سے تقریب سے خطاب

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوشش ہے عوام اور ریاست ایک راستے پر چلیں، مجبوری کی حالت میں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے اور ان کی شرائط ماننے کے لیے عوام پر بوجھ ڈالنا پڑتا ہے، ماضی میں ملک کو معاشی طور پر مستحکم نہیں کیا گیا،ملک کی معیشت کمزور ہو گی تو دفاع بھی کمزور ہو گا، قومی سلامتی پالیسی میں نیشنل سکیورٹی کو صحیح معنوں میں واضح کیا گیا، بڑی محنت سے متفقہ قومی دستاویز تیار کی گئی ۔ان خیالات کااظہار وزیر اعظم عمران خان نے قومی سلامتی پالیسی کے پبلک ورژن کا اجراء کرنے کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ عمران خان نے کہاکہ میں معید یوسف اور نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ آپ نے بڑی محنت کرکے ایک متفقہ دستاویز تیار کی ہے اورآپ نے نیشنل سیکیورٹی کی صیح معنوں میں تشریح کی ہے، کیونکہ پاکستان کی جو ایوولیوشن ہوئی وہ بہت غیر محفوظ ماحول میں ہوئی اور ہماری جو نیشنل سیکیورٹی تھی وہ قابل فہم طورپر ایک جہتی ہو گئی کیونکہ ہمارا جو ہمسایہ تھا وہ ہم سے سات گنا بڑا تھا ، ان کے ساتھ1948میں پہلی لڑائی ہوئی اس کے بعد1965میں ہوئی تو جو ہمارا سارا مائنڈسیٹ تھا کہ ہمیں ایک جہتی تھا کہ ہمیں ملٹری سیکیورٹی کی ضرورت ہے۔ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کو ضرورخراج تحسین پیش کروں گا کہ ہمیںبڑا خطرہ تھا اوران کا بڑا ملک تھا ، جس طرح انہوں نے ہمیں محفوظ رکھا اورحال ہی میں جو دہشت گردی کے خلاف جنگ ہوئی اس کے اندر ہماری فورسز کی جو قربانیاں تھیں اورجس طرح انہوں نے پاکستان کو محفوظ کیا ، آپ کو صرف مسلمان دنیا میں دیکھنا چاہیئے کہ آج بھی ان کی کس طرح تباہی ہوئی اوران کی سیکیورٹی فورسز اپنے ملک کو محفوظ نہیں رکھ سکیں۔لیبیا سے شروع ہوں، صومالیہ، شام اورافغانستان، 90کی دہائی میں یہ بوسینیا سے شروع ہوا تھا۔ ہم آج بڑے خوش قسمت ہیں کہ ہمارے پاس ڈسپلنڈ اور بڑی تربیت یافتہ سیکیورٹی فورسز تھیں جنہوں نے ہمیں محفوظ بنایا۔ معید یوسف نے پوری قوم کا اتفاق رائے پید اکرکے ایک قوم کا قبلہ درست کیا ہے اورسمت دی ہے کہ سیکیورٹی کی بہت ساری جہتیں ہیں ، اگر ایک ہی جہت ہو تو ہمارے سامنے سویت یونین کی مثال ہے کہ دنیا کی سب سے تگڑی فورسز بھی سویت یونین کو اکٹھا نہ رکھ سکیں۔جوکثیرالجہتی سیکیورٹی پالیسی دی ہے ، اب ہماری ساری کوشش ہے کہ ہماری جو حکومت ہے اور عوام ہیں وہ سب ایک سمت میں جائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام کا آپ کے ساتھ کھڑے ہونا سب سے بڑی سکیورٹی ہے، جب عوام ملک بچانے کے لیے اسٹیک ہولڈر بن جائیں تو یہ سب سے بڑی نیشنل سکیورٹی ہوتی ہے، ہماری پوری کوشش ہے کہ نچلے طبقے کو اوپر لانا ہے۔عمران خان نے کہا کہ اگر معیشت صیح نہیں ہے توآپ دیر تک اپنے آپ کو محفوظ رکھ نہیں سکتے، اگر آپ کی معیشت کے یہ حالات ہیں کہ ہر تھوڑی دیر کے بعد آپ کو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے تواس کا مطلب آپ کی سیکیورٹی متاثر ہو گی، اس کی وجہ کیا ہے کہ کبھی بھی ایک اتفاق رائے سے نیشنل سیکیورٹی کا نظریہ نہیں آیا۔ عمران خان نے کہاکہ معیشت کے اندر بھی کبھی بھی سمجھ نہیں آئی کہ ہم نے اپنے آپ کو معاشی طور پر محفوظ بنانا کیسے ہے۔ شرح نمو ہماری اوپر جاتی تھی تو کرنٹ اکائونٹ خسارہ ہو جاتا تھا ، کرنٹ اکائونٹ خسارہ ہوتا تھا تو روپے پر دبائو پڑجاتا تھا، روپیہ جب نیچے جاتا تھا تو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑجاتا تھا۔ جب بھی آپ آئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں اورآئی ایم ایف کے پاس اس لئے جاتے ہیں کہ آپ مجبور ہیں ، سب سے آخر میں جو آپ کی مدد کرتا ہے اورآپ کو سب سے سستے قرضے دیتا ہے وہ آئی ایم ایف ہے لیکن آپ کو ان کی شرائط ماننی پڑتی ہیں اور جب آپ ان کی شرائط مانتے ہیں تو پھر کہیں نہ کہیں آپ کی سیکیورٹی کمپرومائز ہو تی ہے۔ ZS

شیخ رشید کی عبوری ضمانت میں 6 جون تک توسیع

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

ویب ڈیسک

مشہور ٖخبریں
  • قعرِ دریا‘‘ میں ’’تختہ بند‘‘ ہوئے انسان 

    May 18, 2022
  • سپریم کورٹ کےفیصلےکے بعد پنجاب میں ممکنہ سیاسی بحران سے ...

    May 17, 2022 | 21:40
  • پانی پت کی دوسری جنگ  

    May 18, 2022
  • سعودی عرب نے آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کر دی

    May 18, 2022 | 17:59
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • آئندہ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس

    May 19, 2022 | 01:02
  • دنیا مجھے کہتی ہے کہ یہ واحد فوج ہے جس نے دہشتگردی کا خاتمہ ...

    May 18, 2022 | 21:55
  • افسران کے تبادلے پر چیف جسٹس کا ازخود نوٹس

    May 18, 2022 | 21:41
  • وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم ...

    May 18, 2022 | 21:35
  • وزیر خارجہ بلالول بھٹو کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات

    May 18, 2022 | 20:56
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • سر دیکھیں یہ ہے میرا کام!!!!

    May 18, 2022
  • ارکان متوقع فیصلے اور اسکے اثرات پر ایک دوسرے سے ...

    May 18, 2022
  • پانی پت کی دوسری جنگ  

    May 18, 2022
  • قعرِ دریا‘‘ میں ’’تختہ بند‘‘ ہوئے انسان 

    May 18, 2022
  • یہ ملک تو ہم سب کا ہے!!!!!

    May 17, 2022
  • 1

    حکومتی اتحادیوں کی جانب سے فوری فیصلوں کی ضرورت

  • 2

    پاک چین وزرائے اعظم کا  سی پیک منصوبے تیز کرنے پر اتفاق

  • 3

    دہشت گردی کی نئی لہر 

  • 4

    مسائل کا فوری حل حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج

  • 5

    میران شاہ اور پشاور میں دہشت گردی

  • 1

    بدھ ، 16 شوال 1443ھ‘ 18 مئی 2022ء

  • 2

    منگل ، 15 شوال 1443ھ‘ 17 مئی 2022ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • سودسے متعلق عدالتی فیصلے پر عمل یقینی بنایا جائے

    May 18, 2022
  • واہ پاکستان!

    May 18, 2022
  • بھارت کو سخت جواب دینے کی ضرورت ہے

    May 18, 2022
  • توشہ خانہ کی کہانی ،ریکارڈ کی زبانی

    May 18, 2022
  • نوجوان وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی اننگز کا آغاز

    May 18, 2022
  • سیاسی صورتحال  اور معاشی استحکام لازم و ملزوم

    May 18, 2022
  • اہل اقتدار سے عوامی توقعات

    May 18, 2022
  • ایڑیاں اور آب زمزم

    May 18, 2022
  • گرمی کی شدت : وجوہ اور ھماری ذمہ داری

    May 18, 2022
  •    وطن کے نگہبانوں کو سلام

    May 18, 2022
  • 1

     ہفتہ وار چھٹی کی بحالی کا مسئلہ

  • 2

    بزرگوں سے دعائیں لیں

  • 3

    اتحادیوں سے

  • 4

    سوشل میڈیا کا درست استعمال

  • 5

    حکومت کا مخمصہ

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    برکاتِ ایمان

  • 2

    عبادت

  • 1

    فرمان قائد 

  • 2

    پاکستان یا ہندوستان

  • 3

    پاکستان اور اسلام کی عزت

  • 4

    فرمان قائد

  • 1

    نیا زمانہ نئے صبح و شام پیدا کر

  • 2

    لب پہ آتی

  • 3

    ضربِ کلیم

  • 4

    علامہ اقبال

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group