
موٹروے ایم 2، ایم 3، ایم 5، ایم 11 شدید دھند کے باعث بند کردیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک اور فیض پورسے درکھانہ تک دُھند کے باعث موٹروے بند ہے۔اسکے علاوہ عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں تک اور شیر شاہ سے رحیم یار خان تک بھی دُھند کے باعث موٹروے بند کردیے گئے ہیں۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ عوام سے گزارش ہے کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے موسم میں گاڑیوں میں درمیانی فاصلہ عام حالات کی نسبت زیادہ رکھیں جبکہ سفر شروع کرنے سے پہلے اور دوران سفر مدد کی صورت میں ہیلپ لائن 130 سے مدد لی جاسکتی ہے۔اسموگ، فوگ یعنی دھند اوراسموگ یعنی دھویں سے ماخوذ ایک اصطلاح ہے، یہ ایک فضائی آلودگی ہے، جو انسان کی دیکھنے کی صلاحیت کو کم کردیتی ہے۔ماہرین کے مطابق موسم گرما جانے کے ساتھ ہی جب دھند بنتی ہے تو یہ فضا میں پہلے سے موجود آلودگی کے ساتھ مل کر اسموگ بنا دیتی ہے۔اس دھویں میں کاربن مونو آکسائیڈ، نائٹروجن آکسائیڈ، میتھین اور کاربن ڈائی آکسائیڈ جیسے زہریلے مواد شامل ہوتے ہیں۔