میپکو انتظامیہ نے رشوت خور ’’شہبازشریف‘‘ کو معطل کر دیا
ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)انتظامیہ نے رشوت لینے پر ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار ہونے والے کبیروالہ ڈویژن کے ہیڈ ڈرافسٹمین گریڈ بی شہباز شریف کو سروس سے معطل کردیاہے۔ واضح رہے کہ 10جنوری ایف آئی اے ملتان نے کبیروالہ میں چھاپہ مارکر اللہ دتہ نامی شخص سے 30ہزارروپے رشوت لینے پر ہیڈ ڈرافسٹمین گریڈ بی شہباز شریف کو موقع پر پکڑاتھا۔