Waqt News
Tuesday | August 09, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • 9 محرم الحرام کے جلوس پُرامن طریقے سے اختتام پذیر
  • پاکستان کو چار ارب ڈالر جلد مل جائیں گے، قائمقام گورنر اسٹیٹ بینک
  • گاڑیوں کی انٹری بند، مری اور گلیات جانے والے سیاح مایوس
  • امریکا کا ایسا شہر جہاں پولیس کا محکمہ ہی ختم کردیا گیا
  • ’’ ارشد ندیم کو پاکستان کے لئے میڈل لانے پر سیلوٹ پیش کرتا ہوں‘‘بابر اعظم کا ارشد ندیم کو خراج تحسین

وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ

Jan 14, 2022 6:28 AM, January 14, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ

پاکستان جن مسائل میں گھرا ہوا ہے ان سے نمٹنے اور نکلنے کا طریقہ یہی ہے کہ ریاست کے تمام اہم ادارے پالیسیوں کی تشکیل اور نفاذ کے حوالے سے نہ صرف متفق ہوں بلکہ جہاں ضرورت ہو ایک دوسرے سے بھرپور تعاون کریں۔ امریکی اور نیٹو افواج کے افغانستان سے اچانک انخلاء نے پاکستان کے مسائل میں اضافہ کردیا ہے۔ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران افغانستان میں امریکا کے قیام کے لیے پاکستان کی طرف سے کیے گئے تعاون کو سامنے رکھتے ہوئے امریکا کو چاہیے تھا کہ وہ انخلاء کے فیصلے سے متعلق نہ صرف پاکستان کو اعتماد میں لیتا بلکہ اس پر اس انداز میں عمل کرتا کہ پاکستان کے لیے مزید مسائل نہ پیدا ہوتے۔ امریکا کی ایسی ہی پالیسیوں کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان فاصلے کم نہیں ہوتے۔ ایک طرف امریکی اور نیٹو افواج کے انخلاء نے افغانستان میں عدم استحکام کو جنم دیا تو دوسری جانب امریکا نے طالبان کی عبوری حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے لیے نہ صرف اسے تسلیم کرنے سے انکار کردیا بلکہ افغانستان کے اثاثے منجمد کر کے ان کے مسائل کو کئی گنا بڑھا دیا۔

 ارشد ندیم ہماری قوم کا فخر اور ہمارے قومی ہیرو ہیں:  آرمی چیف

اس صورتحال میں پاکستان کا بوجھ بھی بڑھ گیا ہے۔ پاکستان پہلے ہی گزشتہ چار دہائیوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کو اپنے ہاں پناہ دیے ہوئے ہے اور ان پر ملکی وسائل کا قابلِ ذکر حصہ خرچ کررہا ہے۔ چار دہائیاں پہلے والی صورتحال بھی امریکا کی وجہ سے ہی پیدا ہوئی تھی۔ نئی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مختلف عالمی ادارے اور ممالک افغانستان سے تعاون کررہے ہیں اور پاکستان کے راستے اپنی امداد افغانستان تک پہنچا رہے ہیں۔ اس سب کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ افغانستان میں معاملات اس حد تک بگاڑ کا شکار نہ ہو جائیں کہ وہاں کوئی بڑا انسانی المیہ جنم لے لے۔ اس صورتحال میں پاکستانی حکومت اور سکیورٹی ادارے ملکی سلامتی کے حوالے سے بھی پہلے سے زیادہ چوکنا ہوگئے ہیں۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان نے اسی صورتحال کے تناظر میں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اہم وزراء بھی ان کے ہمراہ تھے اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود تھے۔

9 محرم الحرام کا جلوس مختلف شہروں سے برآمد

وزیراعظم کے آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کے دورہ کے موقع پر انھیں ملکی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں خطے میں درپیش تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے بعد، اجلاس کے شرکاء نے افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے تبادلۂ خیال بھی کیا۔ اس اجلاس کا ایک مقصد پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے معاملے پر افغان حکومت کے ساتھ پیدا ہونے والے مسائل کو زیر غور لانا بھی تھا۔ عمران خان نے قومی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے آئی ایس آئی کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے کی جانے والی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس سے پہلے بدلتے ہوئے حالات کے تناظر میں عمران خان آئی ایس آئی سے باقاعدگی سے سکیورٹی بریفنگ لیتے رہے ہیں لیکن لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کے بطور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا یہ پہلا دورہ تھا۔ 

 آپ قوم کا فخر ہیں: صدرِ مملکت

 علاوہ ازیں، وزیر اعظم سے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی فضائی حدود کے دفاع سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ عمران خان نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ اور آپریشنل صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان ایئر فورس نے فضائی دفاع کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور حکومت ایئر فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے تمام تر وسائل فراہم کرے گی۔ ایئر چیف نے پاک فضائیہ کے موجودہ آپریشن اور تربیتی امور کے بارے میں وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔

 شاباش ارشد ندیم شاباش، قوم کوآپ پر ناز ہے: وزیراعلی پنجاب

 سیاسی اور عسکری قیادت کا مختلف امور کے حوالے سے تبادلۂ خیالات اور اتفاق خوش آئند ہے۔ اس سے نہ صرف ملک کو درپیش بیرونی مسائل سے نمٹنے میں مدد ملے گی بلکہ اندرونی مسائل کے حل کے لیے بھی راستہ ہموار ہوگا۔ یہ بھی ایک اچھی بات ہے کہ عالمی ادارے افغانستان میں پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے صرف افغانستان ہی نہیں بلکہ پاکستان کے مسائل کے بارے میں بھی سوچ رہے ہیں اور اس سلسلے میں پاکستان کی سنجیدہ کاوشوں کی تعریف کرنے کے ساتھ ساتھ اسے تعاون بھی دے رہے ہیں۔ اسی تناظر میں اقوام متحدہ نے افغانستان کی بحالی اور استحکام کے لیے بین الاقوامی برادری سے پانچ ارب ڈالرز کی اپیل کی ہے جس کا عمران خان نے خیر مقدم کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی یہ اپیل پاکستان کی جانب سے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے افغانستان سے متعلق خصوصی اجلاس کا نتیجہ ہے۔ انھوں نے سماجی رابطے کی ویب گاہ ٹوئٹر پر لکھا کہ میں بین الاقوامی برادری سے افغانستان میں انسانی المیے کو روکنے کے لیے اسی نوعیت کی اپیل کرتا رہا ہوں۔ پاکستان کو اہم ممالک کے ساتھ مل کر کوشش کرنی چاہیے کہ امریکا افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کرے تاکہ وہاں جلد از جلد امن و استحکام کا قیام ممکن ہوسکے۔ اس سے جہاں افغان عوام کو فائدہ پہنچے گا وہیں پاکستان کا بوجھ بھی کم ہوگا۔

اسلام آباد: 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ جی سکس ٹو سے برآمد ہوگا

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • فیک نیوز کا مقابلہ اور پانچویں نشست کی ابلاغی جنگ 

    Aug 08, 2022
  • عدالتی پیشیاں

    Aug 07, 2022
  • ڈکیتی ناکام،ڈاکووں کاکام تمام،ننھےویرئیر کو ڈی پی او کا ...

    Aug 07, 2022 | 22:39
  • میں ہی دیوتا ہوں 

    Aug 07, 2022
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • پاکستان کو چار ارب ڈالر جلد مل جائیں گے، قائمقام گورنر اسٹیٹ ...

    Aug 08, 2022 | 22:18
  • گاڑیوں کی انٹری بند، مری اور گلیات جانے والے سیاح مایوس

    Aug 08, 2022 | 22:09
  • امریکا کا ایسا شہر جہاں پولیس کا محکمہ ہی ختم کردیا گیا

    Aug 08, 2022 | 22:01
  • ’’ ارشد ندیم کو پاکستان کے لئے میڈل لانے پر سیلوٹ پیش کرتا ...

    Aug 08, 2022 | 21:40
  • بلو چستان کے مختلف اضلاع میں 10 سے 14اگست تک شدید بارشوں کی پیش ...

    Aug 08, 2022 | 21:26
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • فیک نیوز کا مقابلہ اور پانچویں نشست کی ابلاغی ...

    Aug 08, 2022
  • امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قربانی اور امت ...

    Aug 08, 2022
  •  دیو سائی تا وادیِ ہنزہ

    Aug 07, 2022
  • میں ہی دیوتا ہوں 

    Aug 07, 2022
  • شبلی فراز کی چیئرمین قائمہ کمیٹی صحت کو عدم ...

    Aug 06, 2022
  • 1

    چین کا مسئلہ کشمیر کوعالمی سطح پر اجاگر کرنا خوش آئند ہے

  • 2

    سیلاب متاثرین کے لیے  امدادی فنڈکا قیام

  • 3

    ممنوعہ فنڈنگ ، تحقیقات  میں شفافیت ضروری 

  • 4

    تحصیل آفس راولپنڈی،احاطہ جوہڑ بن گیا‘ ڈینگی پھیلنے کا خدشہ

  • 5

    سوشل میڈیا کے شتر بے مہار اور منفی استعمال کا سدباب وقت کا تقاضا ہے

  • 1

    پیر، 9  محرم الحرام،   1444ھ، 8اگست 2022 ء

  • 2

    اتوار، 8  محرم الحرام،   1444ھ، 7اگست 2022 ء

  • 3

    ہفتہ، 7 محرم الحرام، 1444ھ، 6اگست 2022 ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • نہرو رپورٹ

    Aug 08, 2022
  • گم شدہ خزانہ ،پاکستانی نوجوان کا کارنامہ

    Aug 08, 2022
  • نویں اور دسویںمحرم کے روزوںکی فضیلت

    Aug 08, 2022
  • کیا ہم لوگ واقعی آزادی کے اہل نہیں تھے؟

    Aug 08, 2022
  • واقعہ کربلا اور پاکستانی سیاست 

    Aug 08, 2022
  • شاہ است حسینؓ، پادشاہ است حسینؓ

    Aug 08, 2022
  • طغیانی اور سیلاب: بوڑھی کا شکوہ سن کر وزیراعظم ...

    Aug 08, 2022
  •  پی ایم ایل این قیادت اورکارکنوںمیں رابطہ کی ...

    Aug 08, 2022
  • غذائیت اور افادیت

    Aug 08, 2022
  •  ہوتا ہے شب و روز تماشا میرے آگے

    Aug 08, 2022
  • 1

    حکومتی خوشخبری !

  • 2

    نیب زدگان کی اپیل

  • 3

    سلام بحضور سیّدنا امامِ عالی مقامؓ 

  • 4

    سلام

  • 5

      طالب علم کی پریشانی 

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    پسندیدہ عمل 

  • 2

    تلقین بوترابی(۲) 

  • 3

    تلقین بوترابی (۱) 

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    بار ایسوسی ایشن کراچی

  • 3

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 1

    نیا زمانہ نئے صبح و شام پیدا کر

  • 2

    بالِ جبریل

  • 3

    بال جبریل

  • 4

    اقبال

  • 5

    بال جبریل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group