ریڈیو پاکستان کے نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز چینل لاہور سے نئے پروگرام ’’پنجاب ان سائٹ‘‘ کا آغاز آج ہوگا
ملتان،بہاولپور(خصوصی رپورٹر،نیوز رپورٹر )ریڈیو پاکستان کے نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز چینل لاہور سے ایک نئے پروگرام ’’پنجاب ان سائٹ‘‘ کا آغاز آج سے کیا جارہا ہے جو پنجاب کے تمام میڈیم ویو ریڈیو سٹیشنز اور ایف ایم101 سیالکوٹ سے بیک وقت دن تین بجے کی خبروں کے بعد نشر ہوگا۔ کنٹرولر نیوز پنجاب سجاد پرویز نے بتایا ہے کہ یہ پروگرام صوبے کے تمام سٹیشنوں بشمول بہاول پور، فیصل آباد، میانوالی، ملتان، راولپنڈی، سرگودھا، اور ایف ایم101سیالکوٹ سے روزانہ سہ پہر3بج کر 10 منٹ پر صوبائی نشریاتی رابطے پر براہِ راست پیش کیا جائے گا۔