شازیہ منظور کی انڈسٹری میں 10 سال بعد واپسی
ملتان(ویب ڈیسک) پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے انڈسٹری میں 10 سال بعد واپسی کا اعلان کردیا ہے۔اس حوالے سے گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ایک آرٹسٹ کے لئے اپنی زندگی میں بریک لینا بہت ضروری ہوتا ہے اور میں نے بھی وہی کیا ہے۔نہوں نے بتایا کہ میں بریک لیا تھا لیکن میں کہیں گئی نہیں تھی اور اب میں ایسے واپس آرہی ہوں تو پھر نہیں جاؤنگی۔گلوکارہ کے متعلق رواں سال ان کے متعدد گانے ریلیز کیے جائینگے جس کی شوٹنگ اور ریکارڈنگ جاری ہیں۔