رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی کے زیراہتمام نائن اے سائیڈ سُپر ہاکی لیگ کا فائنل لاہور لائینز نے لاہور ڈولفن کو 1-2 سے شکست دے دی۔ فائنل کے مہمان خصوصی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ تھے۔ انکے ہمراہ چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور حسین جونیئر، ممبر سلیکشن کمیٹی اولمپیئن خالد حمید، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید، پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کرنل (ر) آصف ناز کھوکھر، اولمپیئن محمد ثقلین، جونیئر ہاکی ٹیم کوچ رانا ظہیر کے علاوہ دیگر مہمان موجود تھے.
نائن اے سائیڈ سُپر ہاکی لیگ کا فائنل جو کہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا. مزکورہ فائنل میں لاہور لائنز نے لاہور ڈولفن کو 1-2 سے ہرایا,لاہور لائینز کی جانب سے احتشام اسلم اور رانا سہیل نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ لاہور ڈولفن کی جانب سےواحد گول محمد ابراہیم نے گول سکور کیا۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی پی ایچ ایف سیکریٹری اولمپیئن آصف باجوہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔