عیسیٰ لیب نیشنل ٹینس ‘ نتالیہ زمان انڈر 18 چیمپئن
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ ٹینس ایسو سی ایشن کے تحت نویں عیسیٰ لیب نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کے گرلز18سنگلز کے فائنل میں نتالیہ زمان نے ٹاپ سیڈ زینب علی کو فائنل میں ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ انڈر14سنگلز کے سیمی فائنل میں لاہور کے اسد زمان نے سامر زمان کو بآسانی ہر کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ انڈر 10سنگلز کا فائنل شاہ زر علی نے جیت لیا انہوں نے زید زمان کو مات دی۔ 45پلس سینئرز کے فائنل میں محمد التیفات اور شیر احمد کی جوڑی نے ظفر حسن اور جاوید اقبال کو ہرا دیا۔ سافٹ ٹینس مینز سنگلز کے فائنل میں عباد سرور نے محمد علی اور سافٹ ٹینس لیڈیز سنگلز میں ہانیہ نوید نے عروج بتول کو شکست دے کر ونر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔