اسلام آباد: وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ انہوںنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم آفس کو بھجوا دیا ہے، تاہم میں پاکستان تحریک انصاف کا حصہ رہوں گا۔
ذہن میں رہے کہ گزشتہ دنوں ندیم افضل چن کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا تھا کہ یہ میرے کمزور ایمان کی نشانی ہے کہ میں نے صرف مظلومین کے ساتھ ہمدردی کی سیاست نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ آج کل مقبول بیانیہ صرف سیاستدانوں کو گالیاں دینا ہے جو میں نہ پہلے دیتا تھا ناں اب دوں گا۔
یہ میرے کمزور ایمان کی نشانی ھے کہ میں نے صرف مظلومین کے ساتھ ہمدردی کی سیاست نہیں کی۔۔ایک دربار سیاست یہاں ھے۔ایک روز-مہشر مجھے محمد وآل محمد کی سفارش۔لابی اور گداگری میری ضرورت ھے۔آجکل مقبول بیانیہ صرف سیاستدانوں کو گالیاں دینا ھے جو میں نا پہلے دیتا تھا ناں اب دوں گا۔