Waqt News
Saturday | March 06, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  •  آرمی چیف کاچولستان کے صحرا میں تربیتی مشقوں کا دورہ ،2ہفتے پر محیط ضرب حدید مشقوں پر بریفنگ دی گئی
  • بلوچستان عوامی پارٹی نے اعتماد کے ووٹ میں وزیر اعظم کی بھرپورحمایت کا اعلان کر دیا
  • وزیراعظم رہوں یا نہ رہوں کرپٹ نظام اور چوروں کے خلاف میری جنگ جاری رہے گی: وزیراعظم عمران خان
  • پاکستان میں کورونا کیسز ایک بار پھر بڑھ رہے ہیں. ڈاکٹر فیصل سلطان
  • اعتماد کا ووٹ،اپوزیشن قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں گی. مولانا فضل الرحمن کا اعلان

براڈ شیٹ جھوٹ اور لالچ 

Jan 14, 2021 11:37 AM, January 14, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
براڈ شیٹ جھوٹ اور لالچ 

لاہور کی گلیوں میں اس حوالے سے جو زبان استعمال کی جاتی ہے اسے فیملی کے لئے تیارہوئے اخبار میں دہرایا نہیں جاسکتا۔ جو محاورہ ہے اس کے دو کردار ہیں-لالچی اور جھوٹا-اور دعویٰ ہے کہ لالچی ہمیشہ جھوٹے کے ہاتھوں ذلیل و رسوا ہوتاہے ۔

ان دنوں ہمارے روایتی اور سوشل میڈیا میں جس غیرملکی کمپنی کے چرچے ہیں اس کا سربراہ یا CEOایرانی نژادہے ۔ ایران سے ہم نے محبوب کو محبوب پکارنے کے بجائے ’’گل‘‘کہنا سیکھا ہے ۔ سچ کو برملا بیان نہ کیا جاسکے تو ’’استعاروں‘‘ سے رجوع کیا جاتا ہے۔ظالم وجابر شہنشاہوں کے ہوتے ہوئے استعارے محکوموںکی زبان بن گئے۔ دورِحاضر میں بھی کسی ایرانی کی گفتگو سنتے ہوئے لہٰذاانتہائی چوکنا رہنا پڑتا ہے۔ وہ سادہ زبان میں اپنامدعابیان کرنے کا جبلی طورپر عادی نہیں ہوتا۔ تاریخی تناظر میں اس رویے کی وجوہات سے بخوبی آگاہ ہوں۔استعاروں میں ہوئی گفتگو کو بلاتعصب سراہتا ہوں۔

واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی

بہرحال براڈ شیٹ نامی جوکمپنی ہے وہ بذات خود ’’آف شور‘‘رجسٹرڈ ہوئی ہے۔اس کا دعویٰ ہے کہ پاکستان جیسے ممالک کے ’’چور اورلٹیرے‘‘اپنی حکومتوں سے جورقوم چھپا کر غیرملکی بینکوں میں Parkیا جمع کراتے ہیں وہ اس کا سراغ لگا سکتی ہے۔ ’’حرام کی کمائی‘‘سے لندن جیسے شہروں میں خریدی جائیدادوںکی نشان دہی بھی کرسکتی ہے۔

اکتوبر1999ء میں نوازحکومت کا تختہ اُلٹنے کے بعد جنرل مشرف نے وطن عزیز میں ’’صاف ستھری جمہوریت‘‘متعارف کروانے کا وعدہ کیا تھا ۔ اس ضمن میں ایک سات نکاتی ایجنڈا تیارہوا۔ کرپشن کا خاتمہ مذکورہ ایجنڈے کا آئٹم نمبر ون تھا۔ اس کی تکمیل کیلئے قومی احتساب بیوروکا ادارہ تشکیل دیاگیا۔ نیب کے نام سے مشہور ہوئے اس ادارے کے سربراہ جنرل امجد تعینات ہوئے۔ وہ بہت ہی اصول پسند اور سخت گیر شمار ہوتے تھے ۔جنرل صاحب نے اپنی معاونت کیلئے فوج سے ریٹائر ہوئے دو افراد کو اپنا طاقت ور ترین مصاحب بنالیا۔ اتفاق یہ ہوا کہ ان میں سے ایک میرے بہت ہی بے تکلف دوست تھے۔قلمی ناموں سے انگریزی زبان میں جارحانہ کالم لکھتے ہوئے بد عنوانی کی کہانیاں بیان کرتے ۔ شاعرانہ طبیعت کے حامل ہوتے ہوئے بھی لیکن ان کی شدید خواہش رہی کہ بدعنوانوں کو بازار میں لگے کھمبوں پراُلٹا لٹکا کر ’’عبرت کا نشان‘‘بنایاجائے۔ ان کے ایک ’’نرم گو‘‘ساتھی بھی ایسی ہی سوچ کے حامل تھے۔ وہ نیب کے پراسیکیوٹر جنرل تعینات ہوئے ۔

ملک میں اصل تبدیلی کا وقت آگیا‘ رہنما پیپلز پارٹی اسکاٹ لینڈ

چند ہی لوگوں کویاد رہاہوگا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا تختہ اُلٹنے کے الزام میں فوجی افسران کے ایک گروہ کیخلاف اٹک قلعہ میں مقدمہ چلایاگیا تھا۔فوجی عدالت کے سربراہ جنرل ضیاء الحق تھے۔ انہوں نے مذکورہ گروہ کو قابل تعزیرٹھہراکر سخت سزائیں سنائیں۔ نیب کے جن افسران کا ذکرہواہے وہ بھی اس گروہ میں شامل تھے۔

ملک میں ’’انقلاب‘‘برپا کرنے کی لہٰذاان دونوں افرادمیں خواہش بہت دیرینہ تھی۔ جنرل امجد صاحب نے انہیں احتساب کا فریضہ سونپا تو گویا ایک خواب کی تعبیرممکن ہوتی نظر آئی۔ ’’بد عنوان افراد‘‘کی ایک فہرست پہلے سے تیارہوچکی تھی۔ ان میں سے چند کو احتساب بیورو قائم ہوتے ہی گرفتار کرلیاگیا۔گرفتاری کے دوران انہیں وہ حقوق بھی میسر نہیں تھے جو جنیوا کنونشن جنگی قیدیوں کو فراہم کرتا تھا۔ حقوق سے محروم کئے’’بدعنوانوں ‘‘کو عبرت کا نشان بنانے کے لئے قانون یہ بھی تیار ہواکہ جس شخص پر نیب بدعنوانی کا الزام لگائے اس کا ’’ثبوت‘‘فراہم کرنا گرفتار کرنے والے کی ذمہ داری نہیں ہوگی۔ ملزم ہی کو اپنی بے گناہی ثابت کرنا ہوگی۔ عدل و انصاف کے تاریخی اور عالمی معیار کوحقارت سے نظر انداز کرتایہ قانون بھی ’’قوم کی لوٹی ہوئی دولت‘‘بازیاب کرنے میں بالآخر ناکام رہا۔لطیفہ یہ بھی ہوا کہ جنرل امجد صاحب کے نیب سنبھالتے ہی جن مشہور سیاست دانوں کی پہلی کھیپ گرفتارہوئی تھی بعد ازاں جنرل مشرف کی سرپرستی میں’’بحال‘‘ ہوئی ’’جمہوری حکومت‘‘میں اعلی عہدوں پر فائز رہی۔

چین نے کرونا کے علاج کیلئے 3 روایتی چینی ادویات کی منظوری دیدی

اصل موضوع کی طرف لوٹتے ہوئے یادرکھنا ہوگا کہ بدعنوانوں کو عبرت کا نشان بنانے کی تڑپ ایک حوالے سے ’’انقلابیوں‘‘کا ’’لالچ‘‘ہے۔وہ بے چین وبے تاب رہتے ہیں کہ کوئی ’’جیمزبانڈ ‘‘بد عنوان پاکستانیوں کی غیرممالک میں چھپائی رقوم اور وہاں خریدی جائیدادوں کا سراغ لگائے۔بے قرارتلاش کے اس لمحے میں براڈ شیٹ نامی کمپنی 2000ء کا آغاز ہوتے ہی نمودار ہوئی۔ ’’لالچی‘‘کو اس نے سنہرے خواب دکھائے۔نیب سے اس کمپنی نے پاکستانیوں کی غیرملکوں میں چھپائی رقوم اور سراغ لگانے کا تحریری معاہدہ کرلیا۔ کچھ وقت گزرنے کے بعد مگرحکومت پاکستان کو احساس ہوا کہ ’’مزا نہیں آیا‘‘۔مذکورہ کمپنی سے معاہدہ منسوخ کردیاگیا۔کمپنی اس فیصلے کے خلاف عدالت میں چلی گئی ۔ آج سے چند روز قبل اس نے بالآخر’’تاوان‘‘کی صورت ہم سے 28ملین ڈالر کی خطیررقم بھی وصول کرلی۔سکہ رائج الوقت کے مطابق یہ غالباً 700کروڑ پاکستانی روپے کے برابر ہیں۔میرے اور آپ کے دیئے ٹیکسوں سے یہ رقم ’’کھایا پیا کچھ نہیں گلاس توڑا…‘‘کی مانند ہے۔

 محکمہ وائلڈ لائف میں سٹاف اور گاڑیوں کی کمی،انتظامی امور متاثر

وطن عزیز میں اگر ریاستی اداروں سے حساب طلب کرنے کی حقیقی خواہش واقعتا موجود ہوتی تو ہمارا میڈیاا اور اراکین پارلیمان یکسو ہوکر دہائی مچاناشروع کرتے۔ مطالبہ ہوتا کہ وہ کون تھا جس کے ’’انقلابی لالچ‘‘کے باعث حکومت پاکستان میرے اور آپ کے دیئے ٹیکسوں سے ایک دونمبر دِکھتی غیرملکی کمپنی کو700کروڑ روپے کی خطیررقم دینے کو مجبورہوئی۔

ہم سے بھاری بھرکم رقم اینٹھ لینے کے بعد مگر اس کمپنی کا سربراہ لندن سے ایک پاکستانی کے چلائے یوٹیوب چینل پر نمودار ہوگیا۔ انتہائی فراخ دلی سے وصول کردہ رقم لوٹانے کو وہ آمادہ نظر آیا۔یہ ’’آمادگی‘‘یقینا بے سبب نہیں تھی۔اپنے انٹرویو کے دوران وہ اشاروںکنایوں میں اصرار کرتا رہاکہ بد عنوان پاکستانیوں کی جانب سے چھپائے ’’اربوں روپے‘‘اب بھی اس کے علم میں ہیں ۔خواہش بڑی واضح تھی کہ اس کی ’’سراغ رساں‘‘صلاحیتوں سے ایک بارپھر رجوع کیاجائے۔ عمران صاحب کی نیک نیت کو اس شخص نے قصیدہ خوانوں کی طرح سراہا۔اسے بخوبی علم تھا کہ ہمارے وزیراعظم ان دنوں نوازشریف کی سزایافتہ ہونے کے باوجود لندن موجودگی کی بابت بہت رنجیدہ ہیں۔ نوازشریف کے بارے میں واضح طور پر گول مول انداز میں غیبت بھری کہانیاں سناتے ہوئے اس نے درحقیقت عمران خان صاحب کا دل موہ لینے کی مزیدکوشش کی۔

حکومت‘ اپوزیشن ایک ہی سکے کے د و رخ‘ اقتدار کے پجاری ہیں

نوازشریف کے بارے میں استعاروں میں جو داستان موصوف نے بیان کی عمران حکومت کے ترجمانوں نے ہمارے’’آزاد‘‘میڈیا کو اسے بلند آہنگ انداز میں دہرانے کو قائل کیا۔بدھ کی صبح اُٹھا تو وہ ٹویٹ بھی دیکھ لئے جن کے ذریعے وزیراعظم صاحب نے ’’براڈ شیٹ ‘‘نامی کمپنی کے ’’انکشافات‘‘کا خیرمقدم کیا ہے۔میرادل یہ ٹویٹ پڑھتے ہی  گھبراگیا۔ دل سے فوراً دُعا نکلی کہ مذکورہ کمپنی کو ایک بار پھر پاکستانیوں کی’’حرام کمائی‘‘سے غیرملکوں میں چھپائی دولت اور جائیدادوں کا’’سراغ‘‘لگانے کیلئے Hireنہ کرلیاجائے۔ عمران خان صاحب تک میری رسائی کی کوئی صورت نہیں ۔سچی بات ہے میرے دل میں بھی اس حوالے سے خواہش ہرگز موجود نہیں۔ ملاقات ہوجاتی تو فقط عرض کرتا کہ’’طوطیا من موتیا‘‘ واضح طور پر دونمبر دِکھتی کمپنی کے سربراہ کی چکنی چپڑی باتوں کو نظر انداز کریں۔بد عنوانوں کو عبرت کانشان بنانے کی خواہش میرے دل میں بھی بدرجہ اتم موجود ہے۔لالچی اور جھوٹے کے رشتے کو بیان کرتا پنجابی محاورہ تاہم یاد رکھنا ہوگا۔

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

نصرت جاوید

نصرت جاوید


مشہور ٖخبریں
  • ڈسکہ الیکشن: نتائج پر دُھند 

    Feb 22, 2021
  • عمران حکومت کے لئے ’’ستّے خیراں‘‘۔

    Feb 25, 2021
  • گیلانی: فخر امام ٹو

    Mar 05, 2021
  • پرویز رشید سینٹ سے باہر 

    Feb 24, 2021
متعلقہ خبریں
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان مارشل آرٹس کھیلوں کے ...

    Dec 11, 2020 | 18:24
  • براڈ شیٹ کی تفصیلات سے ثابت ہوگیا نواز شریف نے قوم سے جھوٹ ...

    Jan 20, 2021 | 10:37
  • جنوبی افریقہ اور قومی اسکواڈ ٹی 20 میچز کے لیے لاہور پہنچ گئے

    Feb 09, 2021 | 11:17
  • براڈ شیٹ کیس: جو بھی قصور وا ر ہو اسے پھکی ملنی چاہیے: وفاقی ...

    Jan 24, 2021 | 10:35
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  •  آرمی چیف کاچولستان کے صحرا میں تربیتی مشقوں کا دورہ ،2ہفتے ...

    Mar 05, 2021 | 23:00
  • بلوچستان عوامی پارٹی نے اعتماد کے ووٹ میں وزیر اعظم کی ...

    Mar 05, 2021 | 22:43
  • وزیراعظم رہوں یا نہ رہوں کرپٹ نظام اور چوروں کے خلاف میری ...

    Mar 05, 2021 | 22:12
  • پاکستان میں کورونا کیسز ایک بار پھر بڑھ رہے ہیں. ڈاکٹر فیصل ...

    Mar 05, 2021 | 20:59
  • اعتماد کا ووٹ،اپوزیشن قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں گی. ...

    Mar 05, 2021 | 20:35
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • اپوزیشن کی تنقید،قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی

    Mar 05, 2021
  • سیدنا نبی رحمت حضرت محمد  صلی اللہ علیہ وآلہ ...

    Mar 05, 2021
  • گیلانی: فخر امام ٹو

    Mar 05, 2021
  •  آصف زرداری کو سلام!!!!!

    Mar 04, 2021
  • سینٹ الیکشن …اورواوڈا کامقدر 

    Mar 04, 2021
  • 1

    جمہوریت کی بقاء و مضبوطی کیلئے تحمل و برداشت کے فروغ کی ضرورت

  • 2

    اقلیتوں کیخلاف بھارتی مظالم  عالمی تنظیموں کا نوٹس 

  • 3

    آرمی چیف کی قطری فوج  کے سربراہ سے ملاقات

  • 4

    پاکستان چین لازوال دوستی کے 70 سال پورے ہونے پر دفاتر خارجہ میں مشترکہ جشن

  • 5

    آرمی چیف کا امن و ترقی کیلئے  متحد رہنے کی ضرورت پر زور 

  • 1

    جمعۃ المبارک 20رجب المرجب  1442ھ‘  5؍مارچ 2021ء 

  • 2

    جمعرات‘  19 رجب المرجب  1442ھ‘  4؍مارچ 2021ء 

  • 3

    بدھ18 رجب المرجب  1442ھ‘  3؍مارچ 2021ء 

  • 4

    منگل17 رجب المرجب  1442ھ‘  2؍مارچ 2021ء 

  • 5

    پیر16 رجب المرجب  1442ھ‘  یکم؍مارچ 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • سینٹ انتخابات کے اسباق

    Mar 05, 2021
  • ’’قائداعظمؒ  کاپاکستان ؔاور گیلانی، یوسفِ ...

    Mar 05, 2021
  • انمول لوگ

    Mar 05, 2021
  • اعتماد کا ووٹ لینے کا دلیرانہ فیصلہ

    Mar 05, 2021
  • ’’ صر ف کارکردگی جواب ہونا چاہیے ‘ ‘ 

    Mar 05, 2021
  • بھارت دہشت گردوں کی ماں!

    Mar 05, 2021
  • ’’عورت مارچ میں عورت کو تحفظ و عزت چاہیے!!! ‘‘

    Mar 05, 2021
  • یہ سیاست کا کھیل ہے

    Mar 05, 2021
  • اشد ضرورت برائے وزارت تماشہ

    Mar 05, 2021
  • وہی منزلیں ،وہی راستے 

    Mar 05, 2021
  • 1

    اللہ کاگھر دیکھنے کی آرزو ہے 

  • 2

      الاٹیوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کا مطالبہ

  • 3

    نظامِ زر کر دو دفن

  • 4

    انٹرنیشل مانیٹرینگ فنڈ

  • 5

    اوور ٹیکنگ کے کانٹے

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    نماز کی تاکید

  • 2

    اہل تقویٰ کی علامات

  • 3

    معاف کرنے کی عادت

  • 4

    حکمت 

  • 5

    محافظ فرشتے

  • 1

    منزل

  • 2

    ہمیں 

  • 3

    یقین

  • 4

    ایمان 

  • 5

    منفرد انداز

  • 1

    خاک و خوں

  • 2

    جس 

  • 3

    حیات

  • 4

    سائنس 

  • 5

    دل آویز

منتخب
  • 1

    گیلانی: فخر امام ٹو

  • 2

    سینٹ الیکشن …اورواوڈا کامقدر 

  • 3

    سینٹ الیکشن خفیہ: سپریم کورٹ کی بالآخر رائے

  • 4

    پاکستان بھارت معاہدہ:’’خیر کی خبر‘‘

  • 5

    آج سینٹ الیکشن: ووٹنگ خفیہ ہو گی یا اوپن ؟

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    جتنے لوگوں کی خریدو فروخت ہوئی ہے یہ ایک شخص کے بندوں نے کی ہے اس کا نام ہے آصف ...

  • 2

    دنیا کے تیز رفتار ترین طیارے کی تصاویر جاری

  • 3

    تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

  • 4

    الیکشن کمیشن میں اہم درخواستیں سماعت کےلیے مقرر

  • 5

    جو ہار گئے وہ نا منظور جو جیت گئے وہ منظور، کیا یہ کھلا تضاد نہیں:الیکشن کمیشن

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group