Waqt News
Sunday | March 07, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  •  بھارتی کسانوں کا بجٹ سیشن کے دوران پارلیمنٹ کے گھیرائو کی تیاریاں مکمل
  • کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والا ماسک تیار
  • پاکستان میں60سال اور اس سے زائد العمر افراد کی ویکسینیشن کا آغاز10 مارچ سے ہوگا
  • گھوٹکی: تحصیلدار آفس کے قریب دھماکہ، 3 بچے زخمی
  • موجودہ حکومت میں دلیل کی بات ختم اور گالم گلوچ عام ہو گئی: سراج الحق

پرامن افغانستان خطہ کی اہم ضرورت ہے‘ پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں

Jan 14, 2021 11:24 AM, January 14, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
پرامن افغانستان خطہ کی اہم ضرورت ہے‘ پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں

وزیراعظم اور آرمی چیف سے افغان وفد کی ملاقات میں پرامن افغانستان پر اتفاق ‘پاک بحریہ کا تارپیڈو فائر کا کامیاب تجربہ

وحدت اسلامی افغانستان کے رہنماء استاد کریم خلیلی نے وفد کے ساتھ اسلام آباد میں حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام چاہتا ہے۔ پرامن اور مستحکم افغانستان تجارت کی نئی راہیں کھولے گا۔ پاکستان چاہتا ہے کہ مسئلہ افغانستان کے حل کیلئے تمام فریقین مل کر کام کریں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ افغان مسئلہ کے جامع حل کیلئے بین الافغان مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانا ناگزیر ہے۔ وزیراعظم نے اپنے اس دیرینہ موقف کو دہرایا کہ افغانستان تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں اور اس کا واحد حل سیاسی بات چیت ہے۔ افغان امن عمل کی پاکستان کی جانب سے مسلسل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایک وسیع البنیاد اور محفوظ حل کیلئے بین الافغان مذاکراتی عمل ناگزیر ہے۔ افغانستان میں تشدد میں کمی اور سیز فائر کی ضرورت ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایک مستحکم اور خوشحال افغانستان جو خود اور پڑوسیوں کے ساتھ بھی  پر امن ہو، پاکستان کے قومی مفاد میں ہے۔ دوران ملاقات کریم خلیلی نے پاکستان کے مثبت کردار اور پاک افغان تعلقات کے بارے میں آرمی چیف کے ویژن کو سراہا۔

عمران نے حفیظ شیخ کی شکست کا بدلہ اعتماد کے ووٹ سے لیا

افغانستان کا پرامن ہونا پاکستان ہی نہیں خطے کے امن کیلئے بھی ناگزیر ہے۔ اسی لئے پاکستان نے افغانستان میں امن کی بحالی کیلئے ہر ممکن کوشش کی اور اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ امریکہ اور طالبان نائن الیون کے بعد لگ بھگ 18 انیس سال سے دو انتہائوں پر بیٹھے رہے۔ دونوں کی طرف سے طاقت کے ذریعے اپنا اپنا موقف منوانے کی کوشش کی جاتی رہی۔ مذاکرات کے آپشن کو دونوں کی طرف سے خارج ازامکان قرار دیا جاتا رہا۔ پاکستان کی سیاسی قیادت ایک طویل عرصہ سے افغان جنگ میں پارٹی یا فریق بنی رہی۔ امریکہ کی ہاں میں ہاں ملائی جاتی رہی مگر امریکہ کے پاکستان پر اعتماد میں کمی آتی گئی۔ ایک موقع پر ایسابھی ہوا جب پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں پڑتی دراڑیں کشیدگی کی انتہاء کو چھونے لگیں۔ امریکہ کی طرف سے پاکستان کی امداد بند کردی گئی‘ حملوں کی دھمکیاں دی جانے لگیں‘ کمزور سیاسی قیادتیں بے بس بنی نظر آئیں۔ پاکستان اور امریکہ کے مابین اختلافات پیدا کرنے اور ان کو بڑھاوا دینے میں بھارت کا جھوٹا پراپیگنڈا‘ لغو الزامات اور فیک نیوز کا ہاتھ تھا جس کی حقیقت ڈس انفولیب کی صورت اور ثبوتوں کے ساتھ دنیا کے سامنے آئی ہے۔ 

کرپٹ مافیا کی لوٹ کھسوٹ سے ملک غریب ہوتا گیا: صدرعارف علوی

آج کی حکومت نے امریکہ کے سامنے حقیقی صورتحال رکھنے کی کوشش کی۔ اسے آمادہ کیا کہ گولی کسی مسئلے کا حل نہیں‘ مذاکرات ہی سے ایسے مسائل کا واحد حل ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کریم خلیلی کے ساتھ ملاقات میں بھی اپنے اسی موقف کو دہرایا ہے۔ بات امریکی حکام کی سمجھ میں آگئی۔ امریکہ مذاکرات پر آمادہ ہوا تاہم براہ راست مذاکرات سے کترا رہا تھا۔ پاکستان نے اسکی یہ ہچکچاہٹ بھی دور کر دی۔ فریقین مذاکرات کی میز پر آئے اور راستے کھلتے گئے۔ طالبان اور امریکہ کے مابین امن معاہدہ ہو گیا۔ 

افغان امن معاہدہ پر عمل کی راہ میں وہی عناصر رکاوٹ ہیں جو پہلے امریکہ طالبان مذاکرات اور پھر مذاکرات کے نتیجے میں عمل میں آنیوالے معاہدے کی مخالفت کرتے رہے۔ بھارت اور افغان حکمرانوں کا پاکستان کیخلاف گٹھ جوڑ کبھی اخفا میں نہیں رہا۔ طالبان کے مختصر دور کے علاوہ قیام پاکستان کے بعد افغان حکمرانوں کا بھارت کے طفیلی کا کردار رہا ہے۔ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے افغانستان کی سرزمین استعمال کی اور بدستور کررہا ہے۔ اشرف غنی انتظامیہ طالبان کو قومی دھارے میں شامل کرکے اقتدار میں حصہ دار بنانے سے گریز کررہی ہے۔ افغانستان میں امن بحال ہوتا ہے تو بھارت کیلئے پاکستان میں مداخلت کے راستے بند ہو جائینگے۔ بھارت اور افغان حکمران اپنے اپنے مقاصد کیلئے گھوڑے دوڑا رہے ہیں۔ بھارت کے ایماء پر ہی افغان حکمران امریکہ طالبان مذاکرات اور معاہدے کی مخالفت کرتے رہے۔ امریکہ کو بھی مذاکرات اور معاہدے سے برگشتہ کرنے کی اشرف غنی انتظامیہ نے کوششیں اور سازشیں کیں مگر امریکہ کا مفاد طالبان کے ساتھ امن معاہدے سے وابستہ ہے۔ لہٰذا امریکہ نے اسے سختی سے شٹ اپ کال دی۔ جنگ بندی کی شق بھی معاہدے کا حصہ تھی۔ اس شق پر عمل سے پہلے ہی افغان حکومت نے طالبان کیخلاف اپریشن اور حملے کرکے اسے سبوتاژ کر دیا۔ جواب میں طالبان نے بھی حملے جاری رکھے۔ آج افغان امن عمل کی راہ میں افغان حکومت انٹرا افغان مذاکرات میں لیت و لعل سے کام لے کر رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ آج کے افغان حکمران جب تک افغان امن عمل میں نیک نیتی سے فریق نہیں ہونگے امن عمل کاتکمیل پذیر ہونا مشکل نظر آتا ہے۔ امریکہ نے کافی حد تک بھارت کا امریکہ میں عمل دخل کم کر دیا ہے۔ افغانستان میں امن کی بحالی کیلئے بھارت کا مکمل طور پر عمل دخل ختم کرنا ہوگا۔ امریکہ نے جس طرح افغان حکمرانوں کو طالبان کے ساتھ مذاکرات اور امن معاہدے کی مخالفت پر سخت موقف اختیار کیا تھا‘ آج پھر اسی رویے کی ضرورت ہے۔ افغان عمل امن کو تیزی سے آگے بڑھانے کیلئے طالبان اور افغان حکومت کے مابین جنگ بندی معاہدہ کرانا اور اس پر بہرصورت عمل کرانا ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان بھی اسی پر زور دے رہے ہیں۔ آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ بھی اس حوالے سے کوشاں رہے ہیں۔ 

اعتماد کا ووٹ کی کوئی حیثیت نہیں‘ وزیراعظم عوام کا اعتماد کھو چکے: سراج الحق 

بھارت پاکستان میں دہشت گردی اور پاکستان کے دفاع کو کمزور کرنے کیلئے سازشوں کا جال بنتا رہتا ہے۔ اس نے دہشتگردی کے ذریعے پاکستان کی دفاعی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا۔ پاکستان نے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا اور اسکی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ پاکستان کا دفاع یقیناً ناقابل تسخیر ہے جسے مضبوط تر بنانے کے اقدامات ہوتے رہتے ہیں۔ اسلحہ و ہتھیاروں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اپ ڈیٹ کیا جانا بھی ضروری ہے۔ ہتھیاروں کے تجربات ہوتے ہیں اسکی تازہ ترین مثال گزشتہ روز  پاک بحریہ کا آبدوز سے اینٹی شپ میزائل تارپیڈو فائر کرنے کا کامیاب مظاہرہ ہے۔پاک بحریہ کے فلیٹ یونٹس کا شمالی بحیرہ عرب میں ہتھیاروں کی کامیاب لائیو فائرنگ کے ذریعے جنگی تیاری کا بھرپور مظاہرہ کرنا اور آبدوزوں سے داغے گئے جہاز شکن میزائلز اور تارپیڈو نے اپنے اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنانا پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں اور حربی قابلیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 

شاہین کی شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی ہورہی ہے‘ والد کا دعویٰ
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

اداریہ


مشہور ٖخبریں
  • ڈسکہ الیکشن: نتائج پر دُھند 

    Feb 22, 2021
  • عمران حکومت کے لئے ’’ستّے خیراں‘‘۔

    Feb 25, 2021
  • گیلانی: فخر امام ٹو

    Mar 05, 2021
  • پرویز رشید سینٹ سے باہر 

    Feb 24, 2021
متعلقہ خبریں
  • جنوبی افریقہ نے پہلے میچ میں شکست کا بدلہ پاکستان کو 6 وکٹوں ...

    Feb 13, 2021 | 21:45
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان مارشل آرٹس کھیلوں کے ...

    Dec 11, 2020 | 18:24
  • شوکت خانم اسپتال کراچی پاکستان کا سب سے بڑا اور جدیداسپتال ...

    Jan 23, 2021 | 16:49
  • مستحکم اور خوشحال افغانستان پاکستان اور اسکے ہمسایوں کے ...

    Jan 12, 2021 | 20:16
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  •  بھارتی کسانوں کا بجٹ سیشن کے دوران پارلیمنٹ کے گھیرائو کی ...

    Mar 07, 2021 | 18:25
  • کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والا ماسک تیار

    Mar 07, 2021 | 16:53
  • پاکستان میں60سال اور اس سے زائد العمر افراد کی ویکسینیشن کا ...

    Mar 07, 2021 | 16:35
  • گھوٹکی: تحصیلدار آفس کے قریب دھماکہ، 3 بچے زخمی

    Mar 07, 2021 | 15:54
  • موجودہ حکومت میں دلیل کی بات ختم اور گالم گلوچ عام ہو گئی: ...

    Mar 07, 2021 | 15:42
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  •   اپوزیشن کے بغیر وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ...

    Mar 07, 2021
  • وزیر اعظم کی اپوزیشن پر لفظی بمباری،مسلسل تسبیح ...

    Mar 07, 2021
  • عوام پر حکمرانی یا عوام کی حکمرانی!!!!

    Mar 06, 2021
  • اپوزیشن کی تنقید،قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی

    Mar 05, 2021
  • سیدنا نبی رحمت حضرت محمد  صلی اللہ علیہ وآلہ ...

    Mar 05, 2021
  • 1

    وزیراعظم پر اب سسٹم کو مستحکم بنانے کی پہلے سے بھی زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے

  • 2

    آرمی چیف کا بہاولپور  لاجسٹک تنصیبات کا دورہ

  • 3

    سبی میں پانچ پنجابی مزدوروں  کی ٹارگٹ کلنک

  • 4

    پی ٹی آئی حکومت کے مستقبل کا دارومدار قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس پر ہی ہے

  • 5

    مسئلہ کشمیر پر امریکہ کردار ادا کرے

  • 1

    قومی اسمبلی کے باہر اپوزیشن رہنمائوں پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی چڑھائی

  • 2

    ہفتہ‘  21رجب المرجب  1442ھ‘  6؍مارچ 2021ء 

  • 3

    جمعۃ المبارک 20رجب المرجب  1442ھ‘  5؍مارچ 2021ء 

  • 4

    جمعرات‘  19 رجب المرجب  1442ھ‘  4؍مارچ 2021ء 

  • 5

    بدھ18 رجب المرجب  1442ھ‘  3؍مارچ 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • معاشرتی اصلاح اور فلاح کا ضامن ۔۔ مضبوط ومستحکم ...

    Mar 07, 2021
  • ’’ اعتماداُلدّؔولہ وزیراعظم عمران ؔخان !‘‘

    Mar 07, 2021
  • گلگت بلتستان میں بھارتی مداخلت کے واضح ثبوت 

    Mar 07, 2021
  • صحیح راستہ اختیار کریں

    Mar 07, 2021
  • ہم کیسے مسلمان ہیں؟

    Mar 07, 2021
  • وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ 

    Mar 07, 2021
  • کمزور سیاسی ورکر اور ووٹ کی عزت     

    Mar 07, 2021
  • ریاست مدینہ نیا پاکستان اور پنشنرز 

    Mar 07, 2021
  •   حکمران اور معاشرہ  گزشتہ سے پیوستہ

    Mar 07, 2021
  • میں اللہ سے کہونگی کہ آئندہ انسانوں کی شکل نہ ...

    Mar 07, 2021
  • 1

    بے روزگاری کا خاتمہ کیا جائے 

  • 2

    موبائل فونز کے استعمال میں مشکلات

  • 3

    ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے اقدامات کی ضرورت

  • 4

    بوڑھے پنشنرز پولیس کے ڈنڈے نہیں کھاسکتے

  • 5

       مالی مدد کی ضرورت 

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    جنت کی نعمتیں

  • 2

    دروغ گوئی سے اجتناب

  • 3

    نماز کی تاکید

  • 4

    اہل تقویٰ کی علامات

  • 5

    معاف کرنے کی عادت

  • 1

     خیانت

  • 2

    دنیا 

  • 3

    قربانیاں

  • 4

    ایمان 

  • 5

    منزل

  • 1

    زوالِ

  • 2

    دعا 

  • 3

    آشنائی

  • 4

    قوم 

  • 5

    خاک و خوں

منتخب
  • 1

    گیلانی: فخر امام ٹو

  • 2

    سینٹ الیکشن …اورواوڈا کامقدر 

  • 3

    سینٹ الیکشن خفیہ: سپریم کورٹ کی بالآخر رائے

  • 4

    پاکستان بھارت معاہدہ:’’خیر کی خبر‘‘

  • 5

    آج سینٹ الیکشن: ووٹنگ خفیہ ہو گی یا اوپن ؟

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    منشیات برآمدگی کیس میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ اور دیگر ملزمان پر ...

  • 2

    کینیڈین خاتون بائیکر نے پاکستانی بائیکر سے شادی کر لی

  • 3

    ڈھائِی سال گزرگئے آپ کو ایک نئی سیاسی زندگی ملی ہے، غریب کے لیے نکل آئیں: وفاقی ...

  • 4

    اسپیکر قومی اسمبلی اور تین وزرائے اعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ

  • 5

     وزیراعظم عمران خان کی عبدالحفیظ شیخ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group