پارٹی پالیسی اور فیصلوں کے مخالف کابینہ سے مستعفی ہو جائیں۔ وزرا اپنی کارکردگی بہتر بنائیں ۔ وزیر اعظم۔ براڈ شیٹ سکینڈل کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم۔ اہم انکشافات کریں گے۔ وزیر اطلاعات ۔
وزیر اعظم عمران خان پہلے بھی کابینہ کے ارکان اور وزراء کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے تنبیہ کر چکے ہیں۔ ایک مرتبہ پھر اب انہوں نے پارٹی کی پالیسی اور کابینہ کے فیصلوں پہ تحفظات اور اختلاف رکھنے والوں سے کہا ہے کہ متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔ کھلے عام اپنے اختلافات ظاہر نہ کریں۔ انہوں نے وزرا سے کہا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی بہتر بنائیں ورنہ مستعفی ہو جائیں۔ عوام کو وزیر اعظم اور انکی حکومت سے بہت توقعات ہیں۔ حکومت کا آدھا وقت گزر چکا اب واقعی کچھ کر کے دکھانے کا وقت ہے تاکہ عوام کومطمئن کیا جا سکے۔ اسی طرح وزیر اعظم نے براڈ شیٹ کورشوت دیکر خریدنے کی کوشش کرنیوالوں کو بے نقاب کرنے کیلئے بھی کمیٹی قائم کی ہے، جس کے بعد امید ہے کہ ایسے عناصر کو بے نقاب کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیر اطلاعات نے بھی اس سلسلے میں جلد ہی بہت سے انکشافات کا عندیہ دیا ہے۔ جس سے بہت سے چہرے بے نقاب ہو سکتے ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024