گزشتہ روز خیبر پی کے میں بنوں اورکرک کے سرحدی علاقے تخت نصرتی میں جاری انسداد پولیو مہم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹیم کی سکیورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیو ٹیم محفوظ رہی۔
پولیو ٹیم پر فائرنگ کا یہ پہلا واقعہ نہیں‘ اس سے پہلے بھی کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روزپولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار جنید موقع پر ہی شہید ہوگیا جس کے بعد علاقے میں انسداد پولیو مہم روک دی گئی۔ملک بھر میں جب بھی پولیو مہم شروع کی جاتی ہے‘ پولیو ٹیم پر فائرنگ کا کوئی نہ کوئی واقعہ سامنے آجاتا ہے جو سراسر غفلت کے باعث ہی رونما ہوتا ہے۔ اگر سکیورٹی کے پیشگی سخت اقدامات کرلئے جائیں تو ایسے واقعات سے بچا جا سکتا ہے۔اگر حملہ آوروں کو گرفتار کرکے انہیں کڑی سزا دیکر عبرت کا نشان بنا دیا جائے تو آئندہ کسی کو ایسا کرنے کی جرأت نہیں ہوگی۔ پاکستان میں پولیو مہم کے پیچھے سراسر لغو پراپیگنڈا ہے جس میں کوئی صداقت نہیں۔ اس کیلئے عوام الناس کو بھی میڈیا اور سیمینارز کے ذریعے ملک کے پولیو فری ہونے کی افادیت سے آگاہ کرنا ہوگا۔ یہ پراپیگنڈا ملک دشمن عناصر کا پھیلایا ہوا ہے جس میں بیرونی ہاتھ بھی کارفرما ہو سکتا ہے جو پاکستان کو پولیو فری ملک ہوتا نہیں دیکھ سکتا۔واقعہ کے بعد پولیو مہم روک دینا مسئلہ کا حل نہیں‘ اسکے سدباب کیلئے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان کو پولیو فری ملک بنایا جا سکے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38