لاہور میں صفائی کی ابتر حالت
مکرمی! لاہور شہر میں یکم جنوری سے لے کر 4 جنوری 2021ء تک کارپوریشن عملہ عملاً کام نہیں کررہا ، سڑکوں اور گلیوں میںکوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کوآمد و رفت میں سخت پریشانی ہے۔ ہر طرف کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جن کی بدبو سے دماغ پھٹنے لگتا ہے۔ یہی حالت بارش کے بعد وبائی امراض پھوٹنے سے سامنے آتی ہے۔ اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ شہر سے گندگی کے ڈھیر جلد از جلد اٹھائے جائیں۔ کوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے کارپوریشن کے عملے کو سختی سے ہدایات کی جائے۔ (ناظم شوکت چیئرمین مسائل کمیٹی۔ لاہور)