Waqt News
Sunday | January 24, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • منیراکرم کی سلامتی کونسل کےصدرکوبھارت کےغیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرکی سنگین صورتحال سےمتعلق بریفنگ
  • کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گذشتہ ہفتے ملا جلا رجحان رہا
  • موجودہ حکومت جہلم سمیت تمام شہریوں کویکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنا چاہتی ہے. ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
  • امریکا کے معروف ٹاک شو میزبان لیری کنگ 87 سال کی عمر میں چل بسے
  • داخلی دہشت گردی کا خطرہ، مکمل تفتیش کی جائے. صدر جو بائیڈن

سانحہ مچھ کے منفی اثرات 

Jan 14, 2021 10:41 AM, January 14, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
سانحہ مچھ کے منفی اثرات 

بلوچستان کی سیاست کا اپنا انداز ہے وہاں مذہبی ، مسلکی ، لسانی ، گروہی اور نسلی اختلافات کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ پہلے یہ سیاسی تقسیم بلوچ اور پشتونوں کے درمیان تھی۔ یہ دو اقوام بلوچستان کی سیاست پر چھائے ہوئے تھے اور انہی کے درمیان سیاسی و اقتدار کی رسہ کشی جاری رہتی تھی۔ خوش قسمتی سے یہ دونوں اقوام صوبہ بلوچستان کے پشتون اکثریتی اور بلوچ اکثریتی علاقوں میں قدرتی طور پرتقسیم تھے۔ چمن سے کوئٹہ تک پشتون اور گوادر سے کوئٹہ تک بلوچ آباد ہیں۔ اس کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ وہ ایک دوسرے کے علاقے میں نہیں جاتے یا وہاں موجود نہیں۔ کوئٹہ دارالحکومت میں بلوچ، بروہی ، پٹھان ، پنجابی سب مل جل کر رہتے ہیں۔ اسکے علاوہ سبی ، خضدار ، قلات ، لورالائی  وغیرہ میں بھی یہ سب باہمی شیر و شکر ہیں۔ انکے درمیان رشتہ داریاں بھی ہیں۔ 1970ء تک بہت کم سیاسی بدمزگی یا لسانی و گروہی سیاست سامنے آئی۔ مگر اس کے بعد آہستہ آہستہ بلوچ اور پٹھان کی تقسیم نے تعلیمی اداروں میں جڑ پکڑنا شروع کیا۔ پی ایس او اور بی ایس او دو بڑی طلبہ تنظیمیں تھیں۔ اس وقت تک مذہبی سیاست بلوچستان میں بہت زیادہ طاقتور نہیں تھی۔ پنجابی جنہیں سیٹلر بھی کہتے ہیں کی علیحدہ کوئی سیاسی شناخت نہیں رکھتے۔ لے دے کر کوئٹہ شہر میں چند کونسلر یا ایک عدد ایم پی اے انکے ووٹوں کی طاقت سے انکی نمائندگی کیلئے دستیاب ہوتا ہے۔ ان کے علاوہ ایک خاموش طبقہ ہزارہ کا بھی تھا۔ یہ کوئٹہ کے کاروباری مراکز پر چھایا ہوا تھا۔ان کا بھی ایک ایم پی اے اور چند کونسلر بنتے تھے۔ خوش قسمتی سے یہ کوئٹہ میں اپنے لیے ایک علاقہ مختص کرے وہاں برادری کی شکل میں آباد ہیں۔ اسے مری آباد کے نام سے پکارا جاتا ہے یہاں صرف ہزارہ برادری کے لوگ رہتے تھے۔ دوسری کسی برادری کا شخص وہاںنہیں رہتا۔ ان سب کا تعلق شیعہ مسلک سے تھا۔ عید گاہ روڈ، عملدار روڈ سے البتہ دیگر برادری مثلاً پنجابی ، پٹھان اور بلوچوں کے گھر شروع ہو جاتے ہیں۔ مری آباد کی پشت پر کوہ مردار کی فصیل ہے تو دائیں طرف کوئٹہ چھائونی بائیں طرف کانسی قبرستان سے ملحق پشتون آباد ، سامنے کوئٹہ کا شہرہے۔ ایران میں مذہبی انقلاب کے بعد یہاں کی شیعہ کمیونٹی میں مذہبی بیداری بڑھ گئی ۔ افغانستان کی جنگ کے ساتھ وہاں سے ہزارہ بھی بھاگ کر پاکستان آئے اور کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کے ساتھ آباد ہو گئے تو انکی آبادی جو پہلے ہزاروں میں تھی لاکھوں تک پہنچ گئی تو بروری میں ہزارہ ٹائون بنالیا۔ یوں انکی سیاست کا رنگ بھی بدلا ، افغان ہزارے پاکستان سے وہ محبت نہیں رکھتے تھے جو پاکستانی ہزاروں کو ہے۔ اسکے ساتھ ہی ایرانی اور سعودی لابی کے زیر اثر افراد نے یہاں مسلکی خلیج گہری کر دی ۔ کوئٹہ شہر یا بلوچستان میں مذہبی انتہا پسندی کی وجہ سے مچھ میں عرصہ دراز سے یہ خدشہ سر اٹھا رہا تھاکہ وہاں کی مقامی آبادی جس کی اکثریت سنی ہے اور ان میں بلوچوں اور پٹھانوں کی اکثریت ہے کہیں یہاں ہزارہ برادری کی مذہبی تقریبات کی وجہ سے کوئی فساد نہ برپا ہو۔ اسکے ساتھ کان کنی کی صنعت میں یہاں خیبر پی کے خاص طور پر سوات کے پٹھانوںکی اکثریت تھی یہ سب سخت گیر مذہبی موقف رکھتے ہیں۔ یوں یہاں ہزاروں مزدوروں کو بھی ناپسندیدگی کی نظروں سے دیکھا جا رہاکیونکہ یہاں سواتی برادری کے مزدوروں کی اجارہ داری تھی۔ گزشتہ دس بیس برسوں سے بلوچستان میں آنیوالے افغان مہاجرین نے جب زور پکڑا تو یہاں سے چن چن کر پنجابی آباد کاروں کو گھر بار اور کاروبار چھوڑنے پرمجبور کیا گیا۔ پھر اس کے بعد بلوچ علیحدگی پسندوں کے ہاتھوں پنجابی مزدوروں کا جو بلوچ علاقوں میں محنت مزدوری کرتے تھے کا قتل عام شروع ہوا۔ اب اسکے بعد مچھ میں ہزارہ کان کنوں کا بیدردی سے قتل کاسانحہ پیش آیا تو اس منظم برادری نے مغربی بائی پاس کی مرکزی سڑک بند کر دی اوردھرنا دیا۔ کئی مقتولین کا تعلق افغانستان سے تھا اس لیے انکی نعشیں افغان حکومت کو دی جائیں اطلاعات کے مطابق کئی نعشیں افغانستان تدفین کیلئے لے جائی گئیں۔ اب اس قتل کا تعلق ’’داعش‘‘ سے جوڑا گیا ہے اگر ایسا ہے تو یہ نہایت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ عراق کے بعد امریکہ ، ایران کو داعش کا مرکزی ہیڈ کوارٹر قرار دے رہا ہے اور ساتھ ہی بلوچستان کے سانحہ میں داعش کانام آنے سے لامحالہ پاکستان میں بھی داعش کا وجود ثابت کرنے کی کوشش ہو گی جس سے پاکستان کی عالمی سطح پر بدنامی ہو گی اور اسکے خلاف پابندیاں لگ سکتی ہیں اس لئے حکومت اس سانحہ میںملوث اصل چہرے بے نقاب کرے ورنہ حکومت کیلئے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ پاکستان عالمی سطح پر کسی پابندی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ جو لوگ داعش کا نام لے کر ایسی وارداتیں کررہے ہیں ان میں پاکستانی طالبان بھی ہو سکتے ہیں۔ انکی ان وارداتوں میں داعش کا نام لے کر جو نئی سازش رچائی جا رہی ہے اسکے ملک پر بدترین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں اس لیے حکومت اور خفیہ والوںکو نہایت سرعت کے ساتھ ایسے سازشی عناصر کو شکنجے میں لانا ہو گا کیونکہ خدا خدا کرکے داعش سے جان چھوٹی تھی۔ اب اسے پاکستان میں کیوں پیدا کیا جا رہا ہے۔ اس پر فوری ایکشن کی ضرورت ہے۔ 

وزیراعظم سے خواتین پارلیمنٹرینز کی ملاقات، اپنے علاقائی مسائل، ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

جی این بھٹ


مشہور ٖخبریں
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

    Jan 21, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
متعلقہ خبریں
  • سانحہ مچھ: حکومتی ٹیم کے شہدا کمیٹی کیساتھ مذاکرات کامیاب، ...

    Jan 09, 2021 | 09:47
  • سانحہ مچ میں شہید کان کنوں کی نماز جنازہ ادا

    Jan 09, 2021 | 11:57
  •  عوامی مسائل کے حل اور سہولتوں کی فراہمی حکومت کا عزم ہے ، ...

    Dec 19, 2020 | 16:35
  • آرمی چیف: سانحہ مچھ کے لواحقین کو فراہمی انصاف کی یقین دہانی

    Jan 14, 2021 | 10:44
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • منیراکرم کی سلامتی کونسل کےصدرکوبھارت کےغیرقانونی زیرقبضہ ...

    Jan 23, 2021 | 23:00
  • کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گذشتہ ہفتے ملا جلا رجحان ...

    Jan 23, 2021 | 22:32
  • موجودہ حکومت جہلم سمیت تمام شہریوں کویکساں ترقی کے مواقع ...

    Jan 23, 2021 | 22:20
  • امریکا کے معروف ٹاک شو میزبان لیری کنگ 87 سال کی عمر میں چل بسے

    Jan 23, 2021 | 21:59
  • داخلی دہشت گردی کا خطرہ، مکمل تفتیش کی جائے. صدر جو بائیڈن

    Jan 23, 2021 | 21:43
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • قومی اسمبلی کے تعزیتی اجلاس میں بھی اپوزیشن کی ...

    Jan 23, 2021
  • ’’ڈاکٹر جمشید ترین اور میری دُعائیں ؟‘‘

    Jan 23, 2021
  • مہنگائی کم نہیں ہو گی، حکومت آمدن بڑھائے، فواد ...

    Jan 23, 2021
  • عام آدمی کے لیے رونے کا موقع

    Jan 22, 2021
  • بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش ...

    Jan 22, 2021
  • 1

    یہی پالیسی برقرار رہی تو حکومت کیلئے پی ڈی ایم کی تحریک غیرمؤثر بنانا مشکل ہو ...

  • 2

     آرمی چیف کا دورۂ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز

  • 3

    آبی دہشتگردی کی ایک اور بھارتی سازش

  • 4

    جوبائیڈن سے جنوبی ایشیا سمیت عالمی امن کیلئے بہترین کردار ادا کرنے کی توقعات ہیں

  • 5

    شاہین تھری بیلسٹک میزائل  کا کامیاب تجربہ 

  • 1

    ہفتہ‘  9؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  23؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    جمعۃ المبارک‘  8؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  22؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    جمعرات‘  7؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  21؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    بدھ ‘  6؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  20؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    منگل  ‘  5؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  19؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • پولیس اور سیاست

    Jan 23, 2021
  • جہد مسلسل : کامیابی کی ضامن 

    Jan 23, 2021
  • اسمگل شدہ ایرانی پیٹرولیم پر کریک ڈاؤن 

    Jan 23, 2021
  • ۔۔۔ اور اب گوسوامی لیکس

    Jan 23, 2021
  • ’’ ہر شاخؔ پہ اُلّو ؟بقول ڈاکٹر فردوس ؔاعوان!‘‘

    Jan 22, 2021
  • گم گشتہ پیشے 

    Jan 23, 2021
  • متوازن خوراک کا استعمال

    Jan 23, 2021
  • من کی باتیں

    Jan 23, 2021
  • جمہوریت کا چیمپئن لیکن کشمیریوں کے حقوق غصب

    Jan 23, 2021
  • گوسوامی کیس، بھارتی قومی سلامتی کے ادارے مشکوک 

    Jan 23, 2021
  • 1

    قرآن مجیدکو بطور لازمی مضمون پڑھانے کے اقدامات کئے جائیں 

  • 2

    کاوہ موسوی اور عاتکہ ؓ کی درست املاء

  • 3

    بجلی کا بحران اور اس کا حل

  • 4

    نفرتیں کم کیجئے

  • 5

     بیمار پینشزز کی پنشن دوگنا ہونی چاہیے

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    ایثارووفاء

  • 2

    دعوت وتربیت 

  • 3

    حضرت ضماد رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  • 4

    جذبہء محبت

  • 5

    صحبتِ صالحہ کے نتائج

  • 1

    زندگی

  • 2

    پوچھتا 

  • 3

    اعتماد

  • 4

    اشتیاق نگاہیں

  • 5

    عوام 

  • 1

    غضب

  • 2

    آج 

  • 3

    گنگا

  • 4

    ارمغانِ حجاز

  • 5

    مایوسی 

منتخب
  • 1

    دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

  • 2

    براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

  • 3

    ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

  • 4

    ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

  • 5

    بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش گوئیاں 

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    اقوام متحدہ نے اپنے اسٹاف کو کسی بھی پاکستانی ائیرلائن سے سفر کرنے سے روک دیا

  • 2

     شرمین عبید چنائے کا 'حلیمہ سلطان' کو پشاور زلمی کا ایمبیسیڈر بنانے پر اظہار برہمی 

  • 3

    سعودی عرب :کرونا ویکسین کی دوسری خوراک سے متعلق اہم ہدایت

  • 4

    جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں نظم پڑھنے والی سیاہ فام شاعرہ کے چرچے

  • 5

    بپِ ایپ کی مقبولیت میں اضافہ

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group