فیروزوالہ:ڈکیتی‘راہزنی کی وارداتیں‘مزاحمت پر 2بھائی زخمی
فیروز والا (نامہ نگار) ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوئوں نے مزاحمت پر 2بھائیوں کو زخمی کر دیا ڈاکو لوٹ مارکرنے کے بعد فرار ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ جی ٹی روڈ کی آبادی رچنا ٹائون کے قریب ڈاکوئوں نے مانسہرہ کے رہنے والے تین بھائیوں کو خالد ، قاسم اور جہانزیب خان کو لوٹ لیااور ان سے60ہزار روپے کی رقم ،موبائل چھین لئے۔۔ مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے دو بھائیوں خالد اور جہانزیب کو زخمی کر دیا ۔ کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکوئوں نے زمان اور دیگر افراد سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ کالا شاہ کاکو کے قریب ڈاکوئوں نے رکشہ سوار ارشد محمود سے 2لاکھ 40ہزار روپے کی رقم چھین لی۔