کاہنہ پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث 394ملزم گرفتار کر لئے
کاہنہ (مرید حسین سیال )کاہنہ پولیس نے سال کے آخری دنوں میں مختلف جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن کر کے 394 ملزم گرفتار کئے۔ جن میں قمار باز، قبضہ مافیا ،عدالتی اشتہاری، کرایہ داران، ڈکیت، راہزن شامل ہیں۔ایس پی ماڈل ٹائون دوست محمد کی ہدایت پر ایس ایچ او کاہنہ انسپکٹر شیخ حماد اختر نے 45دنوں کی تعیناتی کے دوران جرائم پیشہ افراد کی کمر توڑ دی ۔ملزموں کے قبضہ سے 17ہزار گرام چرس ،394گرام ہیروئین ،ساڑھے تین سو شراب کی بوتلیں ،2رائفلیں ،16پسٹل، 84گولیاں برآمد ہوئیں۔قمار بازوں سے دس ہزار روپے ،ڈکیت گینگ ڈاکوئوں چوروں سے ساڑھے چار لاکھ نقدی اوراسلحہ برآمد ہوا۔ایس ایچ او کاہنہ نے نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ مکین جرائم پیشہ افراد کیخلاف پولیس کو نشان دہی کریں ۔تاکہ پولیس بر وقت کارروائی کر تے ہو ئے ملزم کو پکڑ ے ۔