فرائض سے غفلت برتنے پر تھانہ فیکٹری ایریا کا سب انسپکٹر ملازمت سے برطرف
فیروز والا (نامہ نگار) ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن نے فرائض میں غفلت برتنے پر تھانہ فیکٹری ایریا کے سب انسپکٹر عبدالقیوم کو ملازمت سے برطرف کر دیا جبکہ مختلف تھانوں میں تعینات متعدد تفتیشی تھانیداروں کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کیے۔