فیروز والا :سٹیل مل میں گیس سلنڈردھماکہ ‘مزید ایک مزدوردم توڑ گیا
فیروز والا (نامہ نگار ) منڈھیالی کے قریب سٹیل مل میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے زخمی ہونے والی مزدور مراتب علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو ہو گئی ۔ واضح رہے کہ فیکٹری میں کام کرتے وقت سلنڈر گیس پھٹ جانے سے یہ واقعہ پیش آیا تھا۔