سی سی پی او لاہور کی شیخ زید ہسپتال آمد‘ کانسٹیبل کی عیادت کی
لاہور(نمائندہ خصوصی)سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی شیخ زید ہسپتال آمد بیمار کانسٹیبل ارسلان کی عیادت کی اور گلدستہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد بھی موقع پر موجود تھے۔کانسٹیبل ارسلان کا دو روز بعد لیور ٹرانسپلانٹ کا آپریشن ہے۔سی سی پی او نے ڈاکٹرز سے بہترین علاج ومعالجے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کانسٹیبل کے علاج و معالجے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے۔ ٹریفک پولیس لاہور پولیس کا چہرہ ہے۔