فیروزوالہ میں جابجا گندگی کے ڈھیر‘ بیماریاں پھیلنے کا خدشہ
فیروز والہ (نامہ نگار ) شاہدرہ کے علاقے لاجپت روڈ ونڈالہ روڈ ، سوئی گیس چوک ، جیا موسیٰ اور مسلم کالونی کے علاقہ میں گندگی کے جگہ جگہ ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس کی بدبو سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے واسا عملہ کی غفلت کی وجہ سے گڑوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندا پانی گٹروں سے باہر نکل رہا جس سے شہریوں کو آمدروفت میں دشواری کا سامنا ہے شاہدرہ کے سماجی شخصیت یوسی 12 عشر زکوٰۃ کمیٹی کے چیئر مین حافظ خلیل احمد نے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں صفائی کا نظام بہتر بنایا جائے غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے اور شاہدرہ میں صفائی کے نظام کو ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنایا جائے ۔