کوئٹہ سے چلنے والی تمام ریل گاڑیوں کو بحال کیا جائے:ریلوے ورکرز یونین
لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے ورکرز یونین کے مرکزی رہنمائوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ ڈویژن سے چلنے والی تمام بند ریل گاڑیوں کو فوری طور پر بحال نہ کیا گیا تو محنت کش ملک بھر میں بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کریں گے، ریلوے ورکرز یونین کے مرکزی رہنمائوں محمد نسیم رائو، قاضی نعمت اللہ، اکبر علی کھوکھر، سلیم چشتی، رانا حشمت خان، اعجاز قریشی، ڈاکٹر بابر قادری، اشفاق باچا سمیت ریلوے کے دیگر ڈویژنل رہنمائوں نے کوئٹہ ڈویژن کے محنت کشوں کے مسائل کے حل کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کی رونقیں بحال کر کے عام لوگوں کو سفری سہولتیں فراہم کی جائیں کیونکہ دنیا بھر میں ریل ترقی کا ذریعہ کوئٹہ کے محنت کشوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔