ٹائون شپ میں روکنے پر دو مبینہ ڈاکوؤں کی فائرنگ‘ ڈولفن اہلکار زخمی
لاہور(نمائندہ خصوصی) ٹاؤن شپ کے علاقے میں دو مبینہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار زخمی ہو گیا۔ ملزم موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹائون شپ کے علاقے میں سوار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ڈولفن اہلکاروں کو دیکھ کر موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی۔ نواز نامی ڈولفن اہلکار ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ ڈولفن اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی تاہم ڈاکو موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ زخمی ڈولفن اہلکار کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔