لاہور‘ کوٹ رادھا کشن سمیت مختلف علاقوں میں گیس بندش جاری‘ شہری پریشان
لاہور‘ کوٹ رادھاکشن (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ نوائے وقت) لاہور سمیت مختلف شہروں میں گیس بحران بدستور جاری ہے جس سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی۔ کوٹ رادھاکشن میں سوئی گیس کی بدترین بندش نے مختلف مسائل کو جنم دیا ہے جن میں خواتین کو امور خانہ داری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ غریب دیہاڑی دار طبقہ ایل پی جی اور لکڑیوں جیسی مہنگی توانائی خریدنے پر مجبور ہے، جس پر مرکزی تاجر اتحاد کوٹ رادھاکشن نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔