اعلیٰ بیور کریسی میں تقرر و تبادلے، ریئر ایڈمرل عدنان خالق جی ایم انجینئرنگ کے پی ٹی تعینات
اسلام آباد (صلاح الدین خان سے) اعلیٰ بیور کریسی میں تقرر و تبادلے، ریئر ایڈمرل (ایم ای) عدنان خالق کو گریڈ21 میں جنرل منیجر انجینئرنگ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) میںتین سال کے لیے اپائمنٹ کردیا گیا ہے۔ کے پی ٹی منسٹر آف میری ٹائم اینڈ افیئرکا ذیلی ادارہ ہے۔ پاس گروپ کے گریڈ21کے آفسر لیفٹیننٹ ریٹائرڈ اعجاز احمد خان جو کشمیر افیئر اینڈ گلگت بلتستان ڈویژن بطور ایڈیشنل سیکرٹری کام کررہے تھے کو 3ماہ کی توسیع دیتے ہوئے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پاس گروپ کے گریڈ21کے افسر حمید یعقوب شیخ جو صوبہ پنجاب میں خدمات سرانجام دے رہے تھے کی ٹرانسفر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کرتے ہوئے فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ گریڈ18کے افسر جو فارن سروس آف پاکستان میں خدمات سرانجام دے رہے تھے کا بطور ڈپٹی سیکرٹری وزیراعظم آفس (پبلک) میں ٹرانسفر کردیا گیا ہے جبکہ گریڈ18کے افسر حسن محمود ربانی ڈپٹی سیکرٹری فارن سروس آف پاکستان کا تبادلہ وزیراعظم آفس (پبلک) کردیا گیا ہے۔او ایم جی گروپ کی گریڈ18کی آفسر آمنہ شجاع ایس او کا تبادلہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے ریلوے ڈویژن کردیا گیا ہے۔ اسی گروپ کے گریڈ17کے افسر شکیل احمد جو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں بطور ایس او کام کررہے تھے کا تبادلہ انٹر پروویشنل کو آرڈینیشن ڈویژن کردیا گیا ہے۔ او ایم جی گروپ کی گریڈ18کی آفسر رضیہ رمضان دوسہ او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی 30دن کی چھٹی منظور کر لی گئی ہے۔