تحریک انصاف کی مبینہ ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات حتمی مراحل میں داخل
اسلام آباد (قاضی بلال ؍خصوصی نمائندہ) تحریک انصاف کی مبینہ ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے قائم سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ تحریک انصاف کی مبینہ ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات حتمی مراحل میں داخل ہو گیا۔ دوسری جانب درخواست گزار اکبر ایس بابر نے ایک بار پھر کمیٹی کی کارروائی پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کی تحقیقات تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس سے باعزت بری ہونے کیلئے پرامید ہے۔ تحریک انصاف نے پارٹی فنڈز کی مکمل تفصیلات سکروٹنی کمیٹی کو جمع کرا دیں۔ وکیل تحریک انصاف شاہ خاور نے کہاکہ تحریک انصاف جلد ممنوعہ فنڈنگ کے کیس میں باعزت سرخرو ہوگی، تحریک انصاف نے پارٹی فنڈز کی ایک ایک پائی کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں۔ دوسری جانب درخواست گزار اکبر ایس بابر نے سکروٹنی کمیٹی کی تحقیقات پر اعتراضات اٹھا دیے انہوں نے کہاکہ سکروٹنی کمیٹی جلد بازی میں معاملات کو نمٹانا چاہ رہی ہے، سکروٹنی کمیٹی تحریک انصاف کے گناہوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ سکروٹنی کمیٹی کی کارکردگی پر الیکشن کمیشن بھی عدم اعتماد کر چکی ہے۔ سکروٹنی کمیٹی نے تین سال میں کسی گواہ کو بلا کر بیان ریکارڈ نہیں کیا، اس موقع پر اکبر ایس بابردرخواست گزار اکبر ایس بابر کا سکروٹنی کمیٹی کی کارروائی پر کتاب لکھنے کا اعلان کر دیا۔