سٹاک مارکیٹ میں تیزی جاری، 46 ہزار کی نفسیاتی حد بحال

لاہور(کامرس ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے باعث 46 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی ہے۔تیزی کے باعث ایک موقع پر انڈیکس 46314.15 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ تاہم یہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 169.92 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 46091.96 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا اور پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.37 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 46 کروڑ 62 لاکھ 66 ہزار 688 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 25 ارب روپے کے قریب فائدہ ہوا۔