ریلوے پولیس کے 4اہلکاروں کی پروموشن
لاہور( سٹاف رپورٹر ) پاکستان ریلوے پولیس میں میرٹ اور سنیارٹی کی بنیاد پر ترقیاں دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے پولیس لاہورڈویژن کے محمد سعید اور فقیر حسین کو اے ایس آئی کے عہدے پر جبکہ محمد آصف اور ذوالفقار علی کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ اے آئی جی ایڈمن پاکستان ریلوے پولیس ملک محمد عتیق نے اہلکاروں کو پروموشن رینکس لگائے اور اپنی ڈیوٹی فرض شناسی و ایمانداری سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔