اہلیہ کی محبت اور ساتھ کے بغیر زندگی کا تصور ممکن نہیں: حسن علی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی نے کہا ہے کہ اْن کی اہلیہ سامعہ کے بغیر زندگی کا کوئی تصور نہیں۔انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اہلیہ سامعہ کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کی ہے۔حسن علی نے کیپشن میں لکھا کہ ’ہماری زندگی میں ایک تبدیلی ہونے والی ہے۔ اہلیہ سامعہ سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’آپ کی موجودگی مجھے بہتر انسان بنا دیتی ہے۔آپ کی محبت اور تعاون کے بغیر، زندگی کا تصور بھی نہیں کرسکتا ہوں۔ کیپشن میں ہیش ٹیگ SoonToBe3 بھی استعمال کیا جس کا مطلب یہ ہے کہ ان کے ہاں جلد ننھا مہمان آنے والا ہے۔