جنوبی افریقہ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا کرونا ٹیسٹ کلیئر
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا جنوبی افرقہ پہنچنے پر کرونا وائرس ٹیسٹ کلیئر آگیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم بورڈ کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا 24 رکنی دستہ ڈربن پہنچا تھا جہاں سکواڈ کی کرونا وائرس ٹیسٹنگ ہوئی۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز آرام کیا جبکہ آج سے 6 گروپس میں ٹریننگ کریگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کی اگلی ٹیسٹنگ کل 15 جنوری کو ہوگی۔واضح رہے کہ قومی ٹیم جنوبی افریقہ میں 3 ون ڈے میچز اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 20 جنوری، دوسرا 23 جنوری اور تیسرا ایک روزہ میچ 26 جنوری کو کھیلا جائیگا۔ ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا۔ دوسرا میچ 31 اور آخری میچ 3 فروری کو کھیلا جائیگا۔