مصباح کی چھٹی ‘ اینڈی فلاور نئے کوچ ہوں گے‘ شعیب اخترکا دعویٰ
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو عہدے سے ہٹا دیا گیا اور نئے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کے بعد قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ کرکٹ کمیٹی کے الفاظ کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔مصباح کو ہٹانے کا فیصلہ ہو گیا ہے اور پی سی بی اینڈی فلاور کو لے آیا ہے ۔اینڈ فلاور اس لیے ابھی یہ قبول نہیں کر رہے کیونکہ وہ ملتان سلطان کے کوچ ہیں۔ اینڈی فلاور چاہتے ہیں کہ ان کے اس سال کے پی ایس ایل کے پیسے بن جائیں تو وہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ وقار یونس اس وقت اپنی ملازمت بچانے کیلئے بھاگ دوڑ کر رہے ہیں۔کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین بائولر مصباح کے انڈر کام کر رہے ہیں ، یار کچھ تو خوف کریں وکی بھائی۔آپ کہتے ہیں کہ مصباح بات نہیں سنتا۔ وہ کیسے سنے گا جب وہ آپ کا ہیڈ کوچ ہے اور آپ نیچے کام کرتے ہیں۔ اب آپ کو ا ملازمت کے 'لالے' پڑ جانے ہیں۔