کرونا کی وجہ سے کوئی فٹبال میچ ملتوی نہیں ہونا چاہئے : جوز مورینہو
لاہور (سپورٹس ڈیسک)ٹوٹنہم ہاٹ سپیور فٹ بال کلب کے منیجر جوز مورینہو نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے اب کو ئی لیگ میچ ملتوی نہیں ہونا چاہئے ۔ اگر سیزن کو شیڈول کے مطابق ختم کرنا ہے تو میچ کرانے ہونگے ۔ کرونا وائرس کی وجہ سے مختصر نوٹس پر ٹوٹنہم اور ایسٹن ویلا کے درمیان ملتوی کر دیا گیا ۔اگر مسلسل فٹ بال کھیلیں گے تو سیزن مکمل ہوگا۔