نائن اے سائیڈ ہاکی لیگ فائنل آج کھیلا جائیگا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) رانا ظہیر اکیڈمی کے زیر اہتمام نائن اے سائیڈ ہاکی لیگ کا فائنل آج لاہور ڈولفنز اور لاہور لائینز کی ٹیموں کے درمیلان کھیلا جائیگا۔ آخری دو لیگ میچز میں لاہور ڈولفنز اور لاہور پینتھرز ٹیموں نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کی۔ مہمان خصوصی سعدیہ سہیل رانا رکن پنجاب اسمبلی اور رضوان ذکا ‘انجینئر اعظم حسین بھٹی تھے۔ فائنل دن بارہ بجے کھیلا جائیگا۔