ٹیسٹ کرکٹر محمد عرفان کا ڈی سی وہاڑی کیساتھ دورہ جم خانہ
وہاڑی(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید اور انٹر نیشنل ٹیسٹ کرکٹر محمد عرفان نے جم خانہ وہاڑی کا دورہ کیا اور جم خانہ میں فراہم کی جانیوالے سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ جم خانہ وہاڑی میں سٹیٹ آف دی آرٹ کھیل اور تفریح کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹر محمد عرفان نے وہاڑی جم خانہ میں بہتر ین سہولیات کی فراہمی پر ڈپٹی کمشنر کے اقدام کو سراہا ۔