الحمرا کے سٹیج منیجرحاجی عبدالرزاق کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل اور کلچرل جرنلسٹ فاونڈیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام الحمرا کے سٹیج منیجرحاجی عبدالرزاق کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس میں اداکار مسعود اختر‘عاصم بخاری‘راشد محمود‘پرویز رضا‘مجاہد عباس‘قیصر جاوید‘انوار قمر‘ندیم سلیمی‘حسیب پاشا‘افتخار شیخ‘ناصر میر‘صوفیہ بیدار‘ذوالفقار زلفی‘امتیاز کھوکھر‘میاں راشد فرزندسمیت دیگر نے شرکت کی۔شرکاء نے حاجی عبدالرزاق مرحوم کو بطورسینئرسٹیج منیجر خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔