عوام کے مسائل حل کرنا ہمارا نصب العین ہے: حاجی ظفر اقبال
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوام کے لئے راستے کھولنا عین عبادت ہے۔ اللہ تعالیٰ کے ہاں راستے کا پتھر ہٹانے کا بھی اجر عظیم ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے یہاں لکھن میں چوہدری اورنگزیب سٹریٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے لکھن کی بند گلی سے رہائشیوں کو پریشانی کا سامنا تھا جسے اپنی مدد آپ کے تحت کھول دیا گیا ہے۔ جس سے سینکڑوں مکینوں کا مسئلہ حل ہو گیا ہے اور اس گلی کا نام حال ہی میں کورونا کے سبب وفات پانے والے محترم چوہدری اورنگزیب کے نام پر رکھا گیا ہے۔ عوام کے مسائل حل کرنا ہمارا نصب العین ہے۔ جسے آخری دم تک جاری رکھیں گے۔ تقریب سے راجہ جاوید، اسلام بٹ اور راجہ محمد رمضان نے بھی خطاب کیا