آئی ٹی کی دنیامیں پاکستان کانام روشن کرنے والی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم رندھاوا کودنیا سے رخصت ہوئے آج 8سال بیت گئے۔ان کے آبائی گائوں سمیت مختلف مقامات پرمنعقدہ تقریابت میں انہیں خراج عقدیت پیش کیاگیااورقرآن خوانی کرکے خصوصی دعائیں کی گئیں۔9سال کی عمر میں آئی ٹی کی فیلڈ میں دنیا بھر سے ایوارڈز اور میڈلز حاصل کرنے والی خداد اد صلاحیتیوں کی مالک ارفع کریم فیصل آباد کے ایک گائو ں رام دیوالی میں 2 فروری 1995 ء کو پیدا ہوئی۔ارفع کے والدین کا بتانا تھا کہ وہ 3سال کی عمر میں ا سکول میں جانے لگی تھی۔ اسے پڑھائی کے علاوہ جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم کے حصول سے بے پناہ لگائو تھا اور اسی لگن کی بدولت صرف 9 سال کمسن عمر میں اس نے مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کا امتحان پاس کیا۔ارفع کریم نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرکے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ٹیلنٹ عمر کا محتاج نہیں ہوتا اور پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔حکومت پاکستان کی جانب سے ارفع کریم کو اس کی قابل فخر صلاحیتوں کی بنیاد پر حسن کارکردگی کا صدارتی ایواڈاورفاطمہ جناح میڈل سے بھی نوازا گیا۔ارفع کریم نے تعلیم میں آگے بڑھ کر دنیا کے سامنے پاکستان کا مثبت چہرہ دکھایا۔وہ مائیکروسافٹ کارپوریشن کی دعوت پر جولائی 2005 ء میں اپنے والد کے ہمراہ امریکاگئیں اور دنیا کی کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کی سند دی حاصل کی۔اس موقع پر بل گیٹس نے ارفع کریم سے ملاقات بھی کی تھی۔ارفع کریم 14جنوری2012ء کولاہور کے سی ایم ایچ اسپتال میں خالق حقیقی سے جا ملیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024