چین کے صوبے کنگ ہائی میں سڑک پر اچانک گڑھا پڑنے سے ایک مسافر بس اندر دھنس گئی، حادثے میں 6افراد ہلاک اور 16زخمی ہو گئے۔چین میں ایک نہایت مصروف سڑک پر ٹریفک جام کے باعث گاڑیاں سست روی سے آگے بڑھ رہی تھیں کہ اچانک سڑک میں 10میٹر قطر کا دس میٹر گہرا گڑھا پڑ گیا، جس میں ایک بس جا گری۔حادثے کی اطلاع ملنے کے فورا بعد ریسکیو کی 30گاڑیاں اور ایک ہزار اہل کار جائے حادثہ کی طرف روانہ کیے گئے۔ریسکیو کا کہنا تھا کہ سڑک پر بننے والے سنک ہول میں گرنے سے 6افراد ہلاک اور 16زخمی ہو گئے تاہم ان کی حالت بہتر ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024