گلگت بلتستان کے کئی اضلاع میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا اور حالیہ برفباری سے 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
دو سے ڈھائی فٹ برف پڑنے کے بعد گلیات میں رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں، اپر ہزارہ ڈویژن میں 2 روز کی بارش اور برفباری کے بعد موسم صاف ہوگیا۔
مری میں بھی ڈیڑھ فٹ سے زائد برف پڑی، برفباری، پھسلن اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے شاہراہ کاغان اور شاہرہ قرارقرم مختلف مقامات پر آمد و رفت کے لیے بند کردی گئی ہے۔
دوسری طرف لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں صبح کے اوقات میں دھند ہے۔
سندھ کے تفریحی مقام گورکھ ہل پر پانی جم گیا ہے جبکہ کراچی میں سرد ہوائیں چل رہی ہیں، جمعہ اور ہفتے کو شہر میں سردی بڑھنے اور پارہ 6 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔