ایم کیو ایم ہماری اتحادی جماعت ہے اور رہے گی۔ زر تاج گل

وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی جماعت ہے اور رہے گی۔ نااہل اپوزیشن پھر سے مٹھائیاں بانٹ رہی ہے انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ سما جی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر میں اپنی ایک ٹویٹ میں وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی جماعت ہے اور رہے گی۔ نااہل اپوزیشن پھر سے مٹھائیاں بانٹ رہی ہے جبکہ انہیں کچھ حاصل نہیں۔انہوں نے کہا کہ آپس میں اونچ نیچ تو ہر جماعت کے اندر بھی اختلافات رائے کی وجہ سے ہوتی رہتی ہے، یہ جمہوریت کا حصہ ہے۔ایک اور ٹویٹ میں زرتاج گل نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی تاریخ ہے کہ یہ پاکستان سے بھاگتے ہیں اور اپنے ورکرز اور سپورٹرز کو بے یارومددگار چھوڑ دیتے ہیں۔