ایران میں عراق کے سفیر سعد جواد قندیل نے تصدیق کی ہے کہ عراقی حکومت روس کا ایس 300 فضائی دفاعی میزائل سسٹم خریدنے کے لیے روسی کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سفیر نے ایک بیان میں کہاکہ مذکورہ سسٹم کی خریداری جلد عمل میں آ سکتی ہے۔سفیر کے مطابق ایس300 سسٹم کی خریداری کا معاملہ روس اور عراق کے درمیان بات چیت کی میز پر موجود ہے۔سعد جواد کا کہناتھا کہ عراق اپنے ہتھیاروں کے ذرائع کو متنوع بنانے کا خواہش مند ہے اور عراق کے روس کے ساتھ ہتھیاروں سے متعلق سمجھوتے موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عراقی روسی تعلقات بہت اچھے ہیں ،عراق تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38