ماسٹر پروگرامز میں داخل طلبہ و طالبات کے اسائنمنٹس مارکس ویب سائٹ پر فراہم
اسلام آباد (نامہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹربہار2019ء میں پیش کئے گئے ماسٹر پروگرامز میں داخل طلبہ و طالبات کے اسائنمنٹس مارکس ویب سائٹ پر فراہم کردئیے ۔اِن پروگرامز میں داخل طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ویب سائٹ سے اپنے اسائنمنٹس کے نمبرز چیک کریں اور اگر کوئی غلطی ہو تو فائنل امتحان کے نتائج ڈکلیئر ہونے سے قبل اُس کی نشاندہی کریںتاکہ درستگی بروقت ممکن ہوسکے۔علاوہ ازیں بی اے پروگرام کے نتائج کا اعلان آئندہ 2دنوں میں متوقع ہے۔