حامدموسوی کا سیدحسن محمدزیدی کی وفات پراظہار تعزیت
راولپنڈی(نیوزڈیسک) قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے بزرگ مرثیہ خوان میرسیدمظفرعلی زیدی مرحوم کے بڑے فرزند ، سیدخاورعباس زیدی کے والد اور سیدنیرزیدی ،علی افسرزیدی مرحوم کے بڑے بھائی مدح خواں سیدحسن محمدزیدی کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم کے پسماندگان کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کی عزاداری کے حوالے سے خدمات کوسراہتے ہوئے ان کی رحلت کو ناقابل تلافی نقصان قراردیا۔ آقای موسوی نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خانوادہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے