چوہدری تنویر کے گھر کو گرانے کی کوشش قابل مذمت ہے،واجدایوب
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے رہنماء چوہدری واجد ایوب نے کہا ہے کہ سینیٹر چوہدری تنویر کے گھر کو گرانے کی کوشش حکومت کی طرف سے انتقامی کارروائی ہے جو قابل مذمت ہے۔ اپنے بیان میں چوہدری واجد ایوب نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے،عمران خان کے بنی گالا کے غیرقانونی محل کو تو قانونی قرار دے دیا گیا لیکن مسلم لیگ ن کے رہنماء سینیٹر چوہدری تنویر کے گھر پر سرکاری مشینری کے ذریعے غیر قانونی طور پر دھاوا بولا گیا اور اسے گرانے کی کو شش کی گئی جس کی ہم بھر پور مذمت کر تے ہیں ۔