حقیقی تبدیلی نوجوان ہی لا سکتے ہیں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی
کراچی ( نیوز رپورٹر) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ سے اظہار یکجہتی کیلئے گلشن اقبال میں واقع ان کی رہائش گاہ پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی آمد اورڈاکٹر عافیہ کی والدہ عصمت صدیقی اور ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ناظم ملک اشتیاق ، جنرل سیکریٹری شیر جہان اور منظور احمد عباسی نے عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ملاقات کی اور انہیں مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے19 ویں یوم تاسیس میں شرکت اور ڈاکٹر عافیہ کے حوالے سے ’’تعلیم سے زندگی ‘‘ کے عنوان سے خطاب کی خصوصی طور پر دعوت بھی دی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ طلباء اور نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں ، ملک میں حقیقی تبدیلی نوجوان ہی لا سکتے ہیں۔