انٹر بینک میں ڈالر مہنگا

ملک میں جاری مہنگائی نے عوام کو پریشان کر رکھاہے اور جب ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوتاہے تو اس کا اثر براہ راست عوام پر جاتا ہے تاہم آج ڈالر کی قدر میں تین پیسے اضافہ ہواہے۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر تین پیسے مہنگاہو گیاہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 155روپے 88 پیسے ہوگئی ہے ۔