سعودی حکومت کا امریکی فوجی اڈے پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات میں ایف بی آئی سے تعاون جاری

سعودی عرب کی حکومت نے امریکی ریاست فلوریڈا میں واقع ایک بحری اڈے پر فائرنگ کے واقعے کے بعد امریکی وفاقی ادارہ تحقیقات ( ایف بی آئی) کے ساتھ تحقیقات میں تعاون جاری رکھا ہوا ہے۔واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد سعودی حکام نے امریکی حکام کو تحقیقات کے ضمن میں متعدد افراد کے سوشل میڈیا کے اکاونٹس کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔برطانوی خبررساںادارے کے مطابق اب سعودی عرب کے دس سے زیادہ فوجی طلبہ کو امریکہ سے بے دخل کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ان طلبہ کا فائرنگ کے واقعے سے کوئی تعلق نہیں تھا اور انھوں نے فائرنگ کے ملزم سے کسی قسم کا کوئی تعاون بھی نہیں کیا تھا۔