کسی بھی امن بات چیت سے پہلے طالبان کوجنگ بندی قبول کرنا ہوگی: صادق صدیقی

افغان حکومت نے کہاہے کہ کسی بھی امن بات چیت سے پہلے طالبان کوجنگ بندی قبول کرنا ہوگی۔صدارتی محل کے ترجمان صادق صدیقی نے کہاکہ ہم جنگ بندی کے بغیرپائیدارامن کے کسی نتیجے پرنہیں پہنچ سکتے کیونکہ تشددمیں کمی قابل عمل حل نہیں۔اس سے پہلے افغانستان کے بارے میں نیٹو کے اعلیٰ سول عہدیدارنکولس نے امریکہ اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات میں پیشرفت کی امیدظاہر کی ہے جس سے افغان دھڑوں کے درمیان بات چیت کی راہ ہموارہوگی۔